ETV Bharat / bharat

Pakistan T20 World Cup Squad ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کیلئے پاکستان نے بھی اپنی ٹیم کا اعلان کیا - pakistan cricket board

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا انعقاد اس سال آسٹریلیا میں 16 اکتوبر سے ہورہا ہے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ نے بھی آج اپنی 15 رکنی ٹیم کا اعلان کردیا ہے جس میں شان مسعود کو شامل کیا گیا ہے جب کہ فخر زماں کو ریزرو کھلاڑی کے طور پر رکھا گیا ہے۔ Pakistan T20 World Cup Squad

pakistan squad for t20 world cup announced
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے پاکستان نے بھی اپنی ٹیم کا اعلان کیا
author img

By

Published : Sep 15, 2022, 6:26 PM IST

Updated : Sep 15, 2022, 8:45 PM IST

پاکستان نے آسٹریلیا میں ہونے والے آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ ٹورنامنٹ کے لیے اپنی ٹیم کا اعلان کر دیا ہے۔ چیف سلیکٹر محمد وسیم نے جمعرات کو پریس کانفرنس میں اسکواڈ کا اعلان کیا۔ اسٹار فاسٹ باؤلر شاہین شاہ آفریدی کو گھٹنے کی انجری سے صحت یاب ہونے کے بعد 15 رکنی ٹیم میں جگہ مل گئی ہے۔ آفریدی ایشیا کپ میں نہیں کھیل پائے تھے۔ توقع ہے کہ وہ اگلے ماہ کے شروع میں مکمل طور پر فٹ ہو جائیں گے۔ پٹھوں کی تکلیف سے صحت یاب ہونے والے فاسٹ بولر محمد وسیم نے بھی ٹیم میں واپسی کی ہے، حالانکہ ایشیا کپ میں دستیاب حسن علی اور شاہنواز دہانی کو ورلڈ کپ اسکواڈ میں جگہ نہیں ملی ہے۔Pakistan T20 World Cup Squad

بین الاقوامی سطح پر پہلی مرتبہ ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں ڈیبیو کرنے والے بائیں ہاتھ کے بلے باز نے پی ایس ایل 2022 میں ملتان سلطان کی جانب سے کھیلتے ہوئے 12 اننگز میں 138.15 کے اسٹرائیک ریٹ سے 478 رنز بنا کر سلیکٹرز کی توجہ مبذول کروائی تھی۔ حالیہ قومی ٹی ٹوئنٹی میچ میں شان مسعود نے آٹھ اننگز میں 129.93 کے اسٹرائیک ریٹ سے 204 رنز بنائے تھے۔ یہاں یہ دلچسپ بات ہے کہ یہ رنز مڈل آرڈر میں بیٹنگ کرتے ہوئے ان کے بلے سے نکلے، جو موجودہ پاکستان ٹیم کی کمزور کڑی ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کا ٹویٹ
پاکستان کرکٹ بورڈ کا ٹویٹ

اس ٹیم میں بابر اعظم (کپتان)، شاداب خان (وائس کپتان)، آصف علی، حیدر علی، حارث رؤف، افتخار احمد، خوشدل شاہ، محمد حسنین، محمد نواز، محمد رضوان، محمد وسیم، نسیم شاہ، شاہین شاہ آفریدی، شان مسعود اور عثمان قادر شامل ہیں۔ اسی طرح اس ٹیم کے ساتھ جن تین ریزرو کھلاڑیوں کو شامل کیا گیا ہے ان میں فخر زمان، محمد حارث اور شاہنواز دہانی شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: India T20 World Cup Squad ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے بھارتی ٹیم کا اعلان

آسٹریلیا میں ہونے والے ورلڈ کپ سے قبل پاکستانی ٹیم 20 ستمبر سے انگلینڈ کے ساتھ اپنی ہی سرزمین پر سات ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز کھیلے گی جس کے بعد ٹیم 7 اکتوبر سے نیوزی لینڈ میں ہونے والے سہہ فریقی ٹی ٹوئنٹی سیریز میں شرکت کرے گی۔ بنگلہ دیش کے علاوہ نیوزی لینڈ تیسری ٹیم ہوگی۔ 2009 کے ورلڈ کپ کی فاتح پاکستان کو آئندہ ورلڈ کپ کے لیے گروپ بی میں رکھا گیا ہے جہاں اس کا مقابلہ 23 اکتوبر کو روایتی حریف بھارت سے ہوگا۔

خیال رہے کہ یہی اسکواڈ نیوزی لینڈ میں سہ فریقی سیریز کھیلے گا۔ اسی طرح دورہ پاکستان پر آئی انگلینڈ کی ٹیم سے 7 ٹی ٹوئنٹی میچز میں مقابلہ کرنے کے لیے الگ ٹیم کا اعلان کیا گیا ہے۔ بابر اعظم (کپتان)، شاداب خان (نائب کپتان)، عابر جمال، ابرار احمد، آصف علی، حیدر علی، حارث رؤف، افتخار احمد، خوشدل شاہ، محمد حارث، محمد حسنین، محمد نواز، محمد وسیم، نسیم شاہ، شاہنواز دہانی، شان مسعود اور عثمان قادر شامل ہیں۔ خیال رہے کہ شاہین شاہ آفریدی، محمد رضوان اور فخر زمان انگلینڈ کے خلاف سیریز میں ٹیم کا حصہ نہیں ہوں گے۔

Last Updated : Sep 15, 2022, 8:45 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.