اورنگ آباد: مہاراشٹر کے اورنگ آباد میں پولیس کو پچھلے کئی مہینوں سے خفیہ اطلاع ملی تھی کہ شہر میں کچھ لوگ بڑے پیمانے پر آن لائن میچ Online Match پر سٹے بازی چلا رہے ہیں۔
لیکن پولیس کے پہنچنے سے پہلے ہی یہ لوگ اپنے ٹھکانے اور موبائل سم کارڈ بدل لیتے تھے، جس کی وجہ سے پولیس کو اس گینگ تک پہنچنے میں کافی وقت لگا، لیکن کچھ دن پہلے اورنگ آباد پولس کو خفیہ اطلاع ملی تھی کہ کچھ لوگ میچ پر سٹہ لگا رہے ہیں، جس کے بعد پولیس نے چھاپہ مار کر رنجن گاوں کے چھترپتی نگر میں کارروائی کی اور 7ملزمن کو گرفتار کر کے 2لاکھ 31ہزار روپے مالیت کا سامان برآمد کر لیا۔
ان کے پاس سے موبائل، ٹیب، رجسٹر اور نقدی ضبط کر لی گئی ہے۔ اورنگ آباد کے پولس کمشنر نکھل گپتا نے بتایا کہ یہ لوگ اورنگ آباد میں بیٹھ کر پاکستان پریمیئر لیگ کے میچوں پر سٹہ چلا رہے تھے۔