ETV Bharat / bharat

'پاکستان اپنی ساکھ بچانے کے لئے جھوٹا پروپیگنڈہ کررہا ہے' - پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کے بیان کی تردید

وزارت خارجہ نے پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی جانب سے گزشتہ ماہ پاکستان میں 'داسو پروجیکٹ' میں بم حملے میں چینی انجینئروں کی ہلاکت کے واقعے میں بھارت پر لگائے گئے الزامات پر سخت رد عمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ 'پاکستان عسکریت پسندی کے حوالے سے اپنی ساکھ بچانے کے لیے جھوٹا پروپیگنڈہ کر رہا ہے

پاکستان اپنی ساکھ بچانے کے لئے جھوٹا پروپیگنڈہ کررہا ہے

author img

By

Published : Aug 13, 2021, 11:01 PM IST

وزارت خارجہ کے ترجمان ارندم باغچی نے یہاں میڈیا کے سوالوں کے جواب میں کہا کہ 'ہم نے داسو کی واردات کے حوالے سے پاکستانی وزیر خارجہ کے مضحکہ خیز بیانات سے متعلق رپورٹیں دیکھی ہیں۔ یہ ممنوعہ عسکریت پسند تنظیموں کے محفوظ ٹھکانے اور علاقائی عدم استحکام کے مرکز کے طور پر اپنی حرکتوں کو عالمی برادری کی نظروں سے چھپانے کے لیے بھارت کو بدنام کرنے کی ایک کوشش ہے'۔

مسٹر ارندم باغچی نے کہا کہ 'بھارت عالمی برادری کی شراکت میں عسکریت پسندی کے خلاف عالمی کوششوں میں سرفہرست رہا ہے اور عالمی برادری عسکریت پسندی کے لیے پاکستان کے کردار سے بخوبی واقف ہے۔ پاکستان کے جھوٹ اور پروپیگنڈے پر مبنی الزامات پر کوئی یقین نہیں کرتا'۔

مزید پڑھیں: 'جوہر یونیورسٹی گیٹ معاملہ: تعلیم گاہ کو منہدم نہ کیا جائے'

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ 13 جولائی کو صوبہ خیبر پختونخوا میں دریائے سندھ پر 4300 میگاواٹ کے 'داسو ہائیڈرو الیکٹرک' منصوبے پر کام کرنے والے چینی انجینئروں کو لے جانے والی ایک بس پر خودکش حملہ کیا گیا تھا۔ اس حملے میں 9 چینی انجینئر سمیت 13 افراد ہلاک ہوئے تھے۔ اسلام آباد میں پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے الزام لگایا کہ 'اس حملے میں بھارت اور افغانستان ملوث ہیں اور یہ حملہ پاکستان اور چین کی دوستی میں دراڑ پیدا کرنے کے لیے کیا گیا ہے۔
یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.