ETV Bharat / bharat

حکومت پاکستان کی جانب سے اجمیر درگاہ پر چادرپوشی - Prayers for peace and prosperity

خواجہ معین الدین چشتی کے 809 واں عرس کے موقع پر ملک وبیرون ممالک کے سیاسی، سماجی اور ملی رہنماؤں کے اجمیر پہنچنے کا سلسلہ جاری ہے۔

Pakistan High Commissioner Aftab Hussain's visit to Ajmer shrine
پاکستانی ہائی کمشنر آفتاب حسین کی درگاہ اجمیر پر حاضری
author img

By

Published : Feb 16, 2021, 2:16 PM IST

اجمیر: وزیراعظم عمران خان کی جانب سے چادر لے کر بھارت میں موجود پاکستانی ہائی کمشنر آفتاب حسین، اجمیر درگاہ پہنچے اور حکومت پاکستان کی جانب سے دربار خواجہ میں عقیدت کی چادر پیش کی۔ اس موقع پر آفتاب حسین نے ہند و پاک کے درمیان امن و امان اور خوشحالی کے لیے دعائیں کیں۔

اس سے قبل مرکزی حکومت کی جانب سے بھی ایک چادر پیش کی گئی۔ یہ چادر وزیراعظم نریندر مودی کی جانب سے مرکزی وزیر برائے اقلیتی امور مختار عباس نقوی خود لے کر دربار خواجہ اجمیر شریف پہنچے تھے اور انہوں نے خواجہ کے روضہ پر وزیراعظم کی طرف سے چادر پیش کی۔

نقوی آج صبح ساڑھے نو بجے دہلی سے بذریعہ ہوائی جہاز اجمیر پہنچے اور 10:30 بجے اجمیر کے کشن گڑھ ہوائی اڈے پر اترے ۔ گیارہ بجے انہوں نے خواجہ غریب نوازؒ کی درگاہ میں وزیراعظم نریندر مودی کی جانب سے چادر پیش کی۔

ویڈیو

وہیں افغان صدر اشرف غنی نے خواجہ معین الدین چشتی کے 809 ویں عرس پر اجمیر شریف درگاہ کے لئے چادر روانہ کیا۔ یہ چادر بھارت میں واقع افغان سفارتخانے کے ذریعے بھیجی گئی ہے۔

چادر کے ساتھ درگاہ کے چیئرمین کو ایک خط بھی ارسال کیا ہے جس میں لکھا گیا ہے کہ ''چادر پیش کرنے کا ایک واحد اعزاز ... چشتی فکر ابھی بھی افغانستان میں فروغ پذیر ہے"

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.