ETV Bharat / bharat

Pakistan Minister Threatens India 'ہمارا جوہری ہتھیار خاموش بیٹھنے کیلئے نہیں ہے'

پاکستان کی وزیر شازیہ مری نے بھارت کو جوہری ہتھیار کے استعمال کی دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ ہمارا نیوکلیئر اسٹیٹس خاموشی کے لیے نہیں ہے۔ Pak Minister Shazia Marri Threatens India With Nuclear War

ہمارا جوہری ہتھیار خاموشی کے لیے نہیں ہے، پاکستانی وزیر شازیہ مری

author img

By

Published : Dec 18, 2022, 8:51 AM IST

Updated : Dec 18, 2022, 10:49 AM IST

اسلام آباد: پاکسانی وزیر شازیہ مری بلاول بھٹو کی حمایت میں منعقد ایک پریس کانفرنس میں بھارت کو ایٹم بم کی دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ ہمارا جوہری ہتھیار خاموشی کے لیے نہیں ہے، ساتھ ہی انہوں نے بھارت کے ساتھ جنگ کرنے کی بھی دھمکی دی ہے۔ اس دوران انہوں نے کہا کہ ہمیں بھارت میں نریندر مودی کی موجودہ حکومت سے شکایت ہے۔ انہوں نے کہا کہ آپ بار بار پاکستان پر الزامات لگاتے رہیں گے اور پاکستان خاموشی سے سنتا رہے گا تو ایسا نہیں ہوگا۔ مودی حکومت کو چیلنج کرتے ہوئے شازیہ نے کہا کہ اپنی اصلاح کرو، آپ بلاول بھٹو کے پتلے جلانے کی دھمکیاں دے رہے ہیں، جب کہ بھارت میں آپ کے اپنے پتلے جلائے جا رہے ہیں۔ Our Nuclear Status is not Meant to Remain Silent

شازیہ مری نے بھارت کو دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ اگر مودی حکومت لڑے گی تو اس کا جواب ضرور دیا جائے گا۔ پاکستان کو جو جوہری ریاست کا درجہ دیا گیا ہے وہ خاموش رہنے کے لیے نہیں دیا گیا۔ پاکستان بھی جواب دینا جانتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر آپ پاکستان پر بار بار الزامات لگاتے رہیں گے تو پاکستان خاموشی سے سنتا نہیں رہے گا۔ Pak Minister Shazia Marri Threatens India With Nuclear War

واضح رہے کہ پاکستانی وزیرخارجہ بلاول بھٹو نے نیویارک میں منعقدہ ایک پریس کانفرنس کے دوران وزیراعظم نریندر مودی کے خلاف متنازع تبصرہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ اسامہ بن لادن مرچکا ہے لیکن گجرات کا قصائی زندہ ہے اور وہ اب بھارت کا وزیراعظم بھی ہے۔ بھٹو نے یہ بات بھارت کے پاکستان کو دہشت گردی کا مرکز کہنے پر ردعمل دیتے ہوئے کہی تھی۔ بلاول بھٹو کے اس متنازع بیان پر بھارت میں غم و غصہ پایا جارہا ہے اور دہلی میں پاکستانی ہائی کمیشن کے باہر احتجاج بھی کیا گیا۔ Pak Minister Shazia Marri Threatens India With Nuclear War

بلاول بھٹو نے آر ایس ایس پر بھی حملہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ مہاتما گاندھی کے نظریے کو نہیں مانتے ہیں جن کا مجسمہ اقوام متحدہ کے احاطے میں نصب کیا گیا ہے بلکہ یہ لوگ مہاتما گاندھی کے قاتل کی عزت کرتے ہیں۔ بھٹو نے بین الاقوامی دہشت گردی میں پاکستان کے کردار کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ اسامہ بن لادن مر چکا ہے، اب آگے بڑھنے کا وقت ہے۔ واضح رہے کہ 9/11 کے حملوں سمیت دنیا بھر میں ہونے والے دہشت گردانہ حملوں میں مبینہ طور پر ملوث القاعدہ کے رہنما اسامہ بن لادن کو پاکستان کے شہر ایبٹ آباد میں 2011 میں حملہ کرکے امریکہ نے ہلاک کردیا تھا۔ Pakistan Minister threatens India

بلاول بھٹو زرداری سے قبل اپنی پریس کانفرنس میں جے شنکر نے کہا تھا، سچ یہ ہے کہ آج ہر کوئی ان (پاکستان) کو دہشت گردی کے مرکز کے طور پر دیکھتا ہے۔ بھٹو زرداری نے کہا کہ پاکستان کی جانب سے چار بھارتیوں کو بین الاقوامی دہشت گردوں کی فہرست میں شامل کرنے کی کوششیں ناکام ہوئیں کیونکہ یو این میں بھارت کا اثر و رسوخ زیادہ تھا۔ Pakistan Minister threatens India

پاکستانی وزیر نے زور دے کر کہا کہ بھارت سیکولرازم سے دور ہوتا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت اور پاکستان کو مل کر دہشت گردوں کی مذموم سرگرمیوں کا مقابلہ کرنا چاہیے۔ انھوں نے کہا کہ آئیے ہم مستقبل پر نظر ڈالیں اور اس بات کو یقینی بنائیں کہ مستقبل میں کسی پاکستانی کو اپنی جان کی فکر نہ ہو کہ اس کے بچے گھر آئیں گے یا نہیں، اور کسی بھارتی کو یہ فکر نہیں کرنی پڑے کہ اس کے خاندان، اس کے بچے خطرے میں ہیں۔ بھٹو زرداری نے یہ بھی کہا کہ کشمیر کی خصوصی حیثیت بحال ہونے تک بھارت کے ساتھ مفاہمت کی کوئی گنجائش نہیں ہے۔ Our Nuclear Status is not Meant to Remain Silent

یہ بھی پڑھیں : Pak FM on PM Modi پاکستانی وزیرخارجہ کا وزیراعظم مودی کے متعلق متنازع بیان

Last Updated : Dec 18, 2022, 10:49 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.