بنگلور کے رمیا میموریل ہسپتال کے نیورو سرجن اور سینیئر کنسلٹنٹ ڈاکٹر سنیل وی فرتادو نے بتایا کہ بھارت کے ممتاز سائنسی ادارہ انسٹی ٹیوٹ آف سائنس (آئی آئی ایس) میں خدمات انجام دینے والے سائنسدان روڈڈم نرسمہا کا گزشتہ رات کے قریب ساڑھے آٹھ بجے انتقال ہو گیا۔ برین ہیمریج کے بعد انہیں 8 دسمبر کو اسپتال میں داخل کیا گیا تھا۔
فرتادو نے کہا کہ 'جب انہیں ہسپتال لایا گیا تو ان کی حالت انتہائی تشویشناک تھی، ان کے دماغ میں خون بہہ رہا تھا، ڈاکٹر فرتادو کے مطابق خلائی سائنسدان نرسمہا دل کی بیماری میں مبتلا تھے اور وہ 2018 میں فالج سے متاثر ہوئے تھے۔
مرکزی حکومت نے 2013 میں خلائی سائنس کے میدان میں ان کے اہم تعاون کے لیے ملک کے دوسرے اعلیٰ شہری اعزاز پدم وبھوشن سے نوازا تھا، ان کے پسماندگان میں بیوی اور ایک بیٹی ہے۔