شانتی دیوی کا جنم 18 اپریل 1934 میں ہوا تھا، انہوں نے کوراپوٹ میں ایک آشرم شروع کیا تھا اور بعد میں رائے گڑھ میں سیوا سماج کا قیام عمل میں لایا تھا، سیوا سماج کی تشکیل بچیوں کی ہمہ جہت ترقی کے لیے قائم کیا گیا تھا۔
انہوں نے ایک اور آشرم گنپور میں قائم کیا، اس آشرم نے تعلیم، پیشہ ورانہ تربیت، یتیم اور بے سہارا بچوں کی بحالی کے لیے کام کیا۔
مزید پڑھیں: بھارتی خواتین کو بااختیار بنانے میں کملا دیوی چٹوپادھیائے کا تاریخی کردار
اس موقع پر وزیر اعظم نریندر مودی نے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ شانتی دیوی جی کو غریبوں اور بے سہارا لوگوں کی آواز کے طور پر یاد رکھا جائے گا۔ انہوں نے مصائب کو دور کرنے اور ایک صحت مند اور انصاف پسند معاشرے کی تشکیل کے لیے بے لوث کام کیا۔ میں ان کی موت سے غمزدہ ہوں۔