ETV Bharat / bharat

آکسیجن کی فراہمی: این ٹی ایف کی حتمی رپورٹ دو ہفتوں میں پیش کرنے کی ہدایت

author img

By

Published : Aug 9, 2021, 9:37 PM IST

سماعت کے دوران مرکزی حکومت نے عدالت عظمیٰ کو بتایا کہ این ٹی ایف نے مرکزی حکومت کو آکسیجن کی فراہمی اور آڈٹ سے متعلق حتمی رپورٹ پیش کی ہے۔ تمام ریاستوں سے کہا گیا ہے کہ وہ اپنی ریاستوں میں آکسیجن آڈٹ کروانے کے لیے اپنی ٹاسک فورس تشکیل دیں۔

آکسیجن کی فراہمی: این ٹی ایف کی حتمی رپورٹ دو ہفتوں میں پیش کرنے کی ہدایت
آکسیجن کی فراہمی: این ٹی ایف کی حتمی رپورٹ دو ہفتوں میں پیش کرنے کی ہدایت

سپریم کورٹ نے کورونا وائرس کی دوسری لہر کے دوران ملک میں آکسیجن کی فراہمی اور اس کی آڈٹ کے بارے میں نیشنل ٹاسک فورس (این ٹی ایف) کی حتمی رپورٹ دو ہفتوں میں پیش کرنے کے لئے پیر کے روز مرکزی حکومت کو ہدایت دی۔

جسٹس ڈی وائی چندرچوڑ کی سربراہی میں ڈویژن بنچ نے مرکز کو این ٹی ایف کی تجاویز پر عمل درآمد کئے گئے اقدامات پر اسٹیٹس رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت دی۔

جسٹس چندرچوڑ نے کہا کہ چونکہ این ٹی ایف میں سینئر ڈاکٹر اور ماہرین شامل ہیں۔

حکومت سے توقع کی جاتی ہے کہ وہ پالیسی کی سطح پر سفارشات پر عمل درآمد کرے گی۔

سماعت کے دوران مرکزی حکومت نے عدالت عظمیٰ کو بتایا کہ این ٹی ایف نے مرکزی حکومت کو آکسیجن کی فراہمی اور آڈٹ سے متعلق حتمی رپورٹ پیش کی ہے۔ تمام ریاستوں سے کہا گیا ہے کہ وہ اپنی ریاستوں میں آکسیجن آڈٹ کروانے کے لیے اپنی ٹاسک فورس تشکیل دیں۔

مزید پڑھیں:آکسیجن کی فراہمی میں رکاوٹ پیدا کرنے والے کو پھانسی دی جائے گی: دہلی ہائی کورٹ

اس معاملے کی آئندہ سماعت اب کووڈ-19 کی تیاریوں کا ازخود نوٹس لینے کے معاملے کے ساتھ کی جائے گی۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.