ETV Bharat / bharat

آکسیجن ایکسپریس ناسک پہنچی - covid 19

بھارتی ریلوے کی پہلی 'آکسیجن ایکسپریس' ٹرین ہفتے کو لیکویڈ میڈیکل آکسیجن (ایل ایم او) سے بھرے چار ٹینکرز کے ساتھ اپنی آخری منزل ناسک اسٹیشن پر پہنچ گئی۔

آکسیجن ایکسپریس ناسک پہنچی
آکسیجن ایکسپریس ناسک پہنچی
author img

By

Published : Apr 24, 2021, 10:31 PM IST

آکسیجن ایکسپریس جمعرات کی رات کو وشاکھاپٹنم سے روانہ ہوئی اور ہفتے کو ناسک روڈ ریلوے اسٹیشن پر پہنچ گئی۔ مہاراشٹر میں کورونا مریضوں کی تعداد بہت تیزی سے بڑھ رہی ہے، خاص طور پر ممبئی، پونے، ناگپور اور اورنگ آباد میں زیادہ پریشانی ہے۔

آکسیجن ایکسپریس سب سے پہلے ناگپور میں رکی اور وہاں تین ٹینکر اتارے گئے اور آج ناسک میں دو اور احمد نگر ضلع کے لئے دو دو ٹینکر اتارے گئے۔

واضح رہے کہ ملک بھر میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے اور آکسیجن کی قلت کے بعد مریضوں کی موت ہورہی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.