ETV Bharat / bharat

ملک میں اب تک 79.67 لاکھ افراد کی ٹیکہ کاری

ملک میں کووِڈ شیلڈ اور ویکسین کے ایمرجنسی استعمال کی منظوری دی گئی ہے۔ مرکزی وزارت صحت کے اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کے 12143 نئے کیسز سامنے آئے۔

author img

By

Published : Feb 13, 2021, 9:36 PM IST

vaccine
vaccine

ملک میں کووڈ-19 ٹیکہ کاری کی مہم شروع ہونے کے پہلے مرحلے میں اب تک 79 لاکھ 67 ہزار 647 افراد کو کورونا ویکسین دی جا چکی ہے۔ سرکاری اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں میں چار لاکھ 62 ہزار 637 افراد کی ٹیکہ کاری کی گئی۔ ان میں 94160 میڈیکل اہلکار اور 368477 عبوری محاذ پر تعینات اہلکار ہیں۔

گذشتہ 16 جنوری سے شروع ہونے والی اس مہم کے پہلے مرحلے میں حکومت نے تین کروڑ میڈیکل اہلکاروں اور عبوری محاذ پر تعینات اہلکاروں کی ٹیکہ کاری کا ہدف متعین کیا ہے۔ ویکسین کی پہلی خوراک دیے جانے کے بعد دوسری خوراک 28 دنوں کے بعد دی جائے گی۔

ملک میں کووِڈ شیلڈ اور ویکسین کے ایمرجنسی استعمال کی منظوری دی گئی ہے۔ مرکزی وزارت صحت کے اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کے 12143 نئے کیسز سامنے آئے۔ جس سے متاثرین کی تعداد ایک کروڑ آٹھ لاکھ 92 ہزار سے زیادہ ہو گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیے
وزیر اعظم نے 'ورلڈ ریڈیو ڈے' پر سامعین کو مبارکباد پیش کی

وہیں مزید 103 مریضوں کی موت سے ہلاکتوں کی تعداد 155550 ہو گئی ہے۔ دریں اثناء سات ریاستوں/مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں اس بیماری سے کسی کے مرنے کی رپورٹ نہیں ہے۔ ملک میں اب تک 1.06 کروڑ افراد کورونا سے نجات پا چکے ہیں اور ریکوری شرح بڑھ کر 97.32 ہو گئی ہے۔ فعال کیسز کی تعداد 1.36 لاکھ ہو گئی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.