نئی دہلی: ملک بھر میں قومی کووڈ ویکسینیشن مہم کے تحت 210.58 کروڑ سے زیادہ کووڈ ویکسین لگائی گئی ہیں۔ صحت اور خاندانی بہبود کی مرکزی وزارت نے بدھ کو یہاں بتایا کہ صبح 7 بجے تک دو ارب 10 کروڑ 58 لاکھ 83 ہزار 682 ویکسین لگائی جا چکی ہیں۔
وزارت نے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں کووڈ انفیکشن کے 10 ہزار 649 نئے مریض سامنے آئے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی ملک میں کورونا کے مریضوں کی تعداد کم ہو کر 96 ہزار 442 ہو گئی ہے۔ یہ متاثرہ کیسز کا 0.22 فیصد ہے۔ یومیہ انفیکشن کی شرح 2.62 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔
وزارت نے کہا کہ اسی مدت میں 10 ہزار 677 لوگ کووڈ سے صحت مند ہوئے۔ اب تک کووڈ سے کل 4 کروڑ 37 لاکھ 44 ہزار 301 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔ ری کوری کی شرح 98.59 فیصد ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میں 4 لاکھ 7 ہزار 96 کووڈ ٹیسٹ کیے گئے ہیں۔ ملک میں کل88 کروڑ 35 لاکھ 23 ہزار 886 کووڈ ٹیسٹ کیے گئے ہیں۔
یو این آئی