ETV Bharat / bharat

دستورہند کے اصل دستاویزات کو ایپ کی شکل میں متعارف کیا جائے گا:Kisahn Reddy - دستور ہند کو ایپ پر لایا جائے گا

کشن ریڈی نے کہا کہ نیشنل آرکائیوز آف انڈیا بلڈنگ میں موجود دستورہند کی اصل کاپیز کو ڈیجیٹلائز کیا جائے گا اور اسے ایپ کی شکل میں دستیاب کرایا جائے گا، تاکہ لوگ بھارت کی تاریخ سے متعلق پڑھیں اور اس کو جانیں۔ انھوں نے کہا کہ اس اقدام کے بعد پوری دنیا کے لوگ بھارت کی تاریخ سے ڈیجیٹل طریقے سے پر استفادہ کرپائیں گے۔

دستورہند کے اصل دستاویزات کو ایپ کی شکل میں متعارف کیا جائے گا

author img

By

Published : Jul 12, 2021, 6:13 PM IST

مرکزی وزیرسیاحت کشن ریڈی نے دہلی میں واقع، نیشنل آرکائیوز آف انڈیا بلڈنگ کا دورہ کیا۔ اس موقع پر انھوں نے بھارت کی تاریخ سے متعلقہ تاریخی دستاویزات کا جائزہ لیا۔

کشن ریڈی نے کہا کہ آرکائیوز آف انڈیا بلڈنگ میں موجود دستور ہند کی اصل کاپیز کو ڈیجیٹلائز کیا جائے گا۔ اور اسے ایپ کی شکل میں دستیاب رکھا جائے گا، تاکہ لوگ بھارت کی تاریخ کو پڑھیں اور اس کو جانیں۔ انھوں نے کہا کہ اس اقدام کے بعد پوری دنیا کے لوگ بھارت کی تاریخ کو ڈیجیٹل طریقے سے پڑھ سکیں گے۔

یہ بھی پڑھیں:

Supreme Court: سوشل میڈیا پر نفرت پھیلانے کے خلاف دائر درخواست آئندہ ہفتہ کے لیے ملتوی

کشن ریڈی نے کہا کہ دستور ہند کی اصل کاپیز کے مجموعے کے ساتھ ترتیب دیے جانے والے ایپ میں، اصل خطوط، دستور ترتیب دینے والے ارکان کی دستخطوں کی کاپیز، جنگ آزادی کے حالات، عدالتی فیصلے، معاہدے اور مہاتما گاندھی سے متعلقہ خطوط شامل کیے جائیں گے۔

نیشنل آرکائیوز آف انڈیا عمارت میں موجود 18 کروڑ کاغذی صفحات، 57 لاکھ فائلز، 64 ہزار ابواب، اور ایک لاکھ دو ہزار تصاویر کو ڈیجیٹلائز کیا جائے گا۔ اور پھر اسے ایپ پر دستیاب رکھا جائے گا۔

مرکزی وزیرسیاحت نے کہا کہ ملک کی عوام کو دستور کی جانکاری فراہم کرنے اور آسانی کے ساتھ اسے جاننے اور سمجھنے کے لیے یہ ڈیجیٹل اقدام کیا جارہا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.