ETV Bharat / bharat

Tawang Clash توانگ جھڑپ پر بحث کا مطالبہ کرتے ہوئے لوک سبھا میں اپوزیشن کا ہنگامہ - لوک سبھا میں توانگ مسئلہ پر بحث کا مطالبہ

لوک سبھا اسپیکر اوم برلا نے اپوزیشن کے اس ہنگامے پر ناراضگی کا اظہار کیا اور کہا کہ آپ لوگ ایوان میں پلے کارڈ لانا بند کردیں۔ ہنگامہ آرائی کے درمیان اسپیکر کی جانب سے وقفہ سوالات شروع ہوتے ہی اپوزیشن جماعتوں نے ایوان سے واک آؤٹ کیا۔ Opposition demanding debate on Tawang issue

توانگ مسئلہ پر بحث کا مطالبہ کرتے ہوئے لوک سبھا میں اپوزیشن کا ہنگامہ

author img

By

Published : Dec 14, 2022, 1:23 PM IST

نئی دہلی: لوک سبھا میں کانگریس سمیت اپوزیشن جماعتوں نے توانگ تصادم پر بحث کا مطالبہ کرتے ہوئے بدھ کو دوسرے دن بھی ہنگامہ کیا اور ایوان سے واک آؤٹ کیا۔ جیسے ہی ایوان کا اجلاس شروع ہوا اپوزیشن جماعتوں بشمول کانگریس، ڈی ایم کے نے توانگ تصادم پر تفصیلی بحث کا مطالبہ کرنا شروع کردیا۔ لوک سبھا اسپیکر اوم برلا نے اپوزیشن کے اس ہنگامے پر ناراضگی کا اظہار کیا اور کہا کہ آپ لوگ ایوان میں پلے کارڈ لانا بند کردیں۔ انہوں نے کہا کہ وقفہ سوال اہم ہوتا ہے اس لیے اسے چلنے دیں۔ ہنگامہ آرائی کے درمیان اسپیکر کی جانب سے وقفہ سوالات شروع ہوتے ہی اپوزیشن جماعتوں نے ایوان سے واک آؤٹ کیا۔Opposition stirs in Lok Sabha demanding debate on Tawang issue

مزید پڑھیں:۔ Clash Between India and China Army اروناچل پردیش میں بھارت اور چینی فوجیوں کے درمیان تصادم، متعدد زخمی

واضح رہے کہ واضح رہے کہ 9 دسمبر 2022 کو اروناچل پردیش میں بھارت اور چین کے فوجیوں کے درمیان جھڑپ ہوئی اور اس میں دونوں طرف کے فوجیوں کے زخمی ہوئے تھے۔ یہ واقعہ توانگ ضلع کے ینگسٹی میں پیش آیا۔ وزارت دفاع کے مطابق یہ واقعہ 9 دسمبر 2022 کا ہے۔ اطلاعات کے مطابق چین کی پیپلز لبریشن آرمی ایل اے سی پہنچ گئی تھی۔ بھارتی فوجیوں نے چینی فوجیوں کے اس اقدام کی شدید مخالفت کی۔ اس دوران دونوں فوج کے درمیان جھڑپ ہوئی۔ اس جھڑپ میں دونوں جانب سے کچھ سپاہی زخمی ہوئے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.