نئی دہلی: اروناچل پردیش کے توانگ علاقے میں چینی فوجیوں کی دراندازی کے معاملے پر راجیہ سبھا میں منگل کو کانگریس سمیت تمام اپوزیشن نے زبردست ہنگامہ کیا، جس کے باعث ایوان کی کارروائی 12 بجے تک کے لیے ملتوی کر دی گئی۔ ڈپٹی اسپیکر ہری ونش نے صبح ایوان کی کارروائی شروع کرتے ہوئے کہا کہ قائد حزب اختلاف ملکارجن کھڑگے نے قاعدہ 267 کے تحت نوٹس دیا ہے۔ انہوں نے مسٹر کھڑگے سے کہا کہ وہ اپنا بیان پڑھ کر سنائیں۔Opposition Ruckus on the Chinese Infiltration
قائد حزب اختلاف نے اپنے بیان میں چین کی دراندازی کا مدااٹھایا اور حکومت سے بیان دینے کا مطالبہ کرتے ہوئے اس پر بحث کرنے کو کہا۔ ایوان کے قائد پیوش گوئل نے کہا کہ وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ اس مسئلہ پر ایوان میں وقفہ سوال کے دوران 12:30 بجے بیان دیں گے۔
اس کی مخالفت کرتے ہوئے کانگریس لیڈر پی چدمبرم نے کہا کہ حکومت کو ایوان میں چینی دراندازی کے معاملے بحث کرانے کے حوالے سے اپنا موقف واضح کرنا چاہئے۔
اس دوران مسٹر ہری ونش نے ایوان کے میز پر ضروری دستاویزات رکھوائے اور وقفہ سوال چلانے کی کوشش کی۔ اس کے بعد کانگریس سمیت اپوزیشن کے تمام اراکین نے چینی دراندازی کے معاملے پر بحث کے لیے نعرے بازی شروع کردی اور اسپیکر کی کرسی کے سامنے آگئے۔ صورتحال کو دیکھتے ہوئے مسٹرہری ونش نے ایوان کی کارروائی دوپہر 12 بجے تک ملتوی کر دی۔
یہ بھی پڑھیں: Indo China Clash توانگ میں زخمی چھ جوانوں کو گوہاٹی کے فوجی اسپتال میں داخل کرایا گیا
یواین آئی