ETV Bharat / bharat

Heavy Rain In Ahmedabad: احمدآباد میں کارپوریشن کی لاپرواہی کے خلاف اپوزیشن کا احتجاج - بارش سے عوام کی زندگی متاثر

احمدآباد میں مسلسل بارش سے عوام کی زندگی متاثر ہوگئی ہے۔ لینڈ سلائیڈنگ اور خستہ حال سڑکوں کی وجہ سے لوگ پریشان ہیں، جس کے خلاف کانگریس نے احتجاج کیا۔ Heavy Rain In Ahmedabad

احمدآباد میں کارپوریشن کی لاپرواہی کے خلاف اپوزیشن کا احتجاج

author img

By

Published : Jul 25, 2022, 10:35 PM IST

ریاست گجرات کے ضلع احمدآباد میں ہو رہی ہے مسلسل بارش کے سبب لینڈ سلائیڈنگ اور خستہ حال سڑکوں کے باعث عوام کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔ اس دوران کانگریس و اپوزیشن رہنماوں کی جانب سے جم کر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ اس موقع پر بی جے پی عہدیداروں اور مئیر کے افس کے باہر حکومت مخالف نعرے لگائے گئے۔ احمدآباد شہر کانگریس کمیٹی کے کونسلرز اور اپوزیشن رہنما شہزاد خان پٹھان کی قیادت میں آج احمدآباد میونسپل کارپوریشن میں جم کر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا اور بدعنوان واٹر کمیٹی، بدعنوان روڈ اینڈ بلڈنگ کمیٹی بند کرو کا نعرہ لگایا گیا اور مئیر کو استعفی دینے کا مطالبہ کیا گیا۔ Opposition protest against corporation in ahmedabad

اس تعلق سے اپوزیشن رہنما شہزاد خان پٹھان نے کہا کہ احمدآباد شہر کا بجٹ 9000 کا ہے۔ اس کے باوجود د بارش کا پانی جگہ جگہ بھر رہا ہے جس کے سبب سڑکیں خستہ حال ہورہی ہیں۔ مئیر اور عہدیداران اے سی آفس میں مزے لے رہیں ہیں۔ عوام پریشان حال ہے۔ گھر سے باہر نکلنا دشوار ہے۔ سڑکوں پر گاڑیاں چلانا مشکل ہو گیا ہے اور گڈھوں کی وجہ سے ایکسیڈنٹ بھی ہو رہے ہیں لیکن میونسپل کارپوریشن ہاتھ پر ہاتھ رکھ کر بیٹھی ہوئی ہے۔'

انہوں نے مزید کہا کہ احمدآباد میونسپل کارپوریشن کا پری مانسون پلان پوری طرح ناکام ثابت ہوا ہے۔ شہر میں بارش ہوتے ہی سیلاب جیسی صورتحال پیدا ہو جاتی ہے۔ شہر میں لاتعداد گڈھے پڑ چکے ہیں جس کی وجہ سے آج ہم احتجاج کر رہے ہیں اور چاہتے ہیں کہ جلد از جلد بارش سے ہورہی تکالیف سے لوگوں کو نجات دلائی جائے۔'

مزید پڑھیں:۔ Rain Again in Hyderabad: حیدرآباد کے متعدد علاقوں میں بارش

وہیں کانگریس کے الزامات پر احمد آباد شہر کے مئیر کریٹ پرمار نے کہا کہ اگر کوئی نشیبی علاقہ ہے تو وہاں پانی بھر ہی جائے گا ہم بھی عوام کے بیچ میں رہتے ہیں اور ہم نے بھی مختلف علاقوں کا دورہ کیا ہے ہم کو بھی عوام کو جواب دینا پڑتا ہے اور پانی کے مسئلے پر کارپوریشن کام کر رہی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.