راجیہ سبھا میں 12 اراکین کو معطل Suspension Of Rajya Sabha MPs کیے جانے پر آج اپوزیشن جماعتوں Opposition Parties on MPs Suspension نے کہا ہے کہ حکومت پارلیمنٹ میں جمہوریت کا قتل کر رہی ہے اور اراکین کو غلط طریقے سے معطل کیا گیا ہے، اس لیے اپوزیشن متحد ہے اور اپوزیشن کے تمام 12 معطل اراکین معافی نہیں مانگیں گے۔
راجیہ سبھا میں اپوزیشن لیڈر ملکارجن کھڑگے Rajya Sabha Opposition Leader Mallikarjun Kharge نے کہا کہ اراکین پارلیمان کی معطلی ضابطے اور آئین کے خلاف ہے اور وہ ایک ہفتہ سے مسلسل راجیہ سبھا کے چیئرمین سے اسے واپس لینے کا مطالبہ کر رہے ہیں لیکن حکومت سن نہیں رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ چیئرمین سے باقاعدگی سے ملاقات کر رہے ہیں اور ایوان میں بات اٹھا رہے ہیں لیکن وہ سن نہیں رہے اور معطلی واپس نہیں لے رہے۔
انہوں نے کہا کہ اراکین پارلیمان کو معطل کرتے وقت جو وجوہات دی گئی ویسا کچھ ہوا ہی نہیں لیکن جبراً الزامات لگائے جا رہے ہیں۔ ارکان کی معطلی غلط ہے اور حکومت کو ایوان چلانا چاہیے اور اپوزیشن اس میں حکومت کی مدد کرے گی لیکن پہلے حکومت کو معطلی کا فیصلہ واپس لینا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ آج اپوزیشن کے تمام اراکین معطل ارکین کے ساتھ دھرنے کے مقام پر بیٹھیں گے۔
مزید پڑھیں:
- Rajya Sabha MPs suspension: 'معطلی رد ہونے پر ارکان پارلیمنٹ کو معافی مانگنی ہوگی'
- MPs suspension: ارکان پارلیمنٹ کی معطلی کے خلاف اپوزیشن کا دھرنا جاری
کانگریس کے آنند شرما نے کہا کہ معطل اراکین کی بات نہیں سنی جا رہی ہے۔ حکومت کو اپنا رویہ بدلنا چاہیے۔
یو این آئی