ETV Bharat / bharat

Protest Against Adani Issue اپوزیشن رہنماؤں نے اڈانی معاملے پر پارلیمنٹ سے ای ڈی آفس تک احتجاجی مارچ نکالا

author img

By

Published : Mar 15, 2023, 2:14 PM IST

اپوزیشن جماعتوں کے ارکان نے اڈانی تنازع پر آج پارلیمنٹ ہاؤس سے ای ڈی کے دفتر تک مارچ کیا۔ مارچ کو وجے چوک پر روک دیا گیا۔ اس دوران حیدرآباد میں کانگریس کارکنوں نے گاندھی بھون سے راج بھون تک ریلی نکالی ہے۔ Opposition leaders take out protest against Adani issue

اپوزیشن رہنماوں نے اڈانی معاملے پر پارلیمنٹ سے ای ڈی آفس تک احتجاجی مارچ نکالا

نئی دہلی: بدھ کے روز حزب اختلاف کی مختلف جماعتوں کے کارکنان نے اڈانی گروپ سے متعلق معاملے سے متعلق پارلیمنٹ ہاؤس سے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کے دفتر تک مارچ کیا۔ تفتیشی ایجنسی کے دفتر پہنچنے کے بعد مظاہرین ای ڈی کو شکایتی خط پیش کریں گے۔ بتادیں کہ اپوزیشن جماعتوں کے قائدین نے اڈانی مسئلہ پر اپنی مشترکہ حکمت عملی کو مربوط کرنے کے لئے پارلیمنٹ ہاؤس کمپلیکس میں واقع قائد حزب اختلاف ملکارجن کھرگے کے دفتر میں میٹنگ کی۔ ذرائع نے بتایا کہ احتجاجی مارچ تقریباً ساڑھے 12 بجے پارلیمنٹ ہاؤس سے شروع ہوا، جس میں مختلف اپوزیشن پارٹیوں کے اراکین پارلیمان شامل ہیں، لیکن ٹی ایم سی نے خود کو اس سے دور رکھا ہے۔ وہیں حیدرآباد میں کانگریس کارکنوں نے گاندھی بھون سے راج بھون تک ریلی نکالی ہے۔

امریکی مالیاتی تحقیقی ادارے 'ہنڈن برگ ریسرچ' کی رپورٹ کے بعد سے اپوزیشن جماعتوں کے اراکین جو اڈانی گروپ اور وزیر اعظم پر مسلسل حملے کر رہے ہیں، نے مطالبہ کیا ہے کہ اس معاملے کی تحقیقات کے لیے ایک مشترکہ پارلیمانی کمیٹی تشکیل دی جائے۔ قابل ذکر ہے کہ 'ہنڈن برگ ریسرچ' نے اڈانی گروپ پر دھوکہ دہی اور حصص کی قیمتوں میں ہیرا پھیری سمیت کئی الزامات لگائے تھے۔ ان الزامات کو جھوٹا قرار دیتے ہوئے اڈانی گروپ نے کہا کہ اس نے تمام قوانین اور دفعات پر عمل کیا ہے۔

ترنمول کانگریس (ٹی ایم سی) کے اراکین نے گھریلو رسوئی گیس کی قیمتوں میں اضافہ پر پارلیمنٹ ہاؤس احاطے میں مہاتما گاندھی کے مجسمے کے سامنے احتجاج کیا اور حکومت سے جواب طلب کیا۔ گھریلو رسوئی گیس کی قیمتوں میں اضافہ کو لے کر ترنمول کانگریس کے اراکین اسمبلی نے حکومت کے خلاف نعرے لگائے اور مطالبہ کیا کہ وزیر اعظم نریندر مودی اس سلسلے میں جواب دیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.