سوڈان میں جاری تشدد کے درمیان آپریشن کاویری کے تحت ہندوستانی شہریوں کو نکالنے کا کام جاری ہے۔ بدھ کو 360 ہندوستانی شہریوں کا ایک گروپ جدہ ہوائی اڈے سے نئی دہلی روانہ ہوا۔ ہندوستانیوں کی یہ پہلی کھیپ دہلی پہنچ گئی ہے۔ بھارت نے اپنے شہریوں کو نکالنے کے لیے آپریشن کاویری شروع کیا ہے۔ اس کو عملی جامہ پہنانے کے لیے بحریہ کا ایک اور جہاز آئی این ایس تیگ بھی سوڈان کے ساحل پر پہنچ گیا ہے۔ اس کے علاوہ سوڈان میں 72 گھنٹے کی جنگ بندی کے دوران وہاں پھنسے ہوئے ہندوستانی شہریوں کو ضروری امدادی سامان بھی فراہم کیا گیا۔
-
#WATCH | 'Bharat Mata Ki Jai', Indian Army Zindabad, PM Narendra Modi Zindabad' slogans chanted by Indian nationals as they arrive in Delhi from conflict-torn Sudan. pic.twitter.com/Uird0MSoRx
— ANI (@ANI) April 26, 2023 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data="
">#WATCH | 'Bharat Mata Ki Jai', Indian Army Zindabad, PM Narendra Modi Zindabad' slogans chanted by Indian nationals as they arrive in Delhi from conflict-torn Sudan. pic.twitter.com/Uird0MSoRx
— ANI (@ANI) April 26, 2023#WATCH | 'Bharat Mata Ki Jai', Indian Army Zindabad, PM Narendra Modi Zindabad' slogans chanted by Indian nationals as they arrive in Delhi from conflict-torn Sudan. pic.twitter.com/Uird0MSoRx
— ANI (@ANI) April 26, 2023
قبل ازیں ہندوستانی فضائیہ کا C-130J طیارہ منگل کو 148 شہریوں کو لے کر جدہ پہنچا۔ اسی وقت، 121 ہندوستانیوں کی دوسری کھیپ کے ساتھ ہندوستان کے طیارے کو بدھ کی صبح سویرے پورٹ سوڈان سے باہر لے جایا گیا۔ اس کے بعد 135 ہندوستانیوں کی تیسری کھیپ کو بھی ہندوستانی فضائیہ نے سوڈان سے بحفاظت نکال لیا گیا۔ اس آپریشن کے تحت 360 ہندوستانیوں کو وطن واپس لایا گیا ہے۔ انہیں منگل کو 'آئی این ایس سمیدھا' سے پورٹ سوڈان اور وہاں سے سعودی عرب کے جدہ لایا گیا تھا۔ یہ ہندوستانی شہری اب وہاں سے براہ راست نئی دہلی پہنچ چکے ہیں۔ واضح رہے کہ افریقی ملک سوڈان میں 15 اپریل کو فوج کے سربراہ عبدالفتاح البرہان اور نیم فوجی دستوں کے سربراہ محمد حمدان ڈگالو کی فورسز کے درمیان تشدد پھوٹ پڑا۔ جس کی وجہ سے وہاں جنگ کی صورتحال پیدا ہوگئی ہے۔ یہاں بھارت سمیت کئی ممالک کے لوگ پھنسے ہوئے ہیں جنہیں نکالنے کا کام جاری ہے۔