ETV Bharat / bharat

مسلح افواج کے لئے ہیلتھ اوپی ڈی پورٹل شروع

author img

By

Published : May 27, 2021, 10:50 PM IST

یہ پورٹل ان سروس مسلح افواج کے اہلکاروں، سابق فوجیوں اور ان کے خاندانوں کو ٹیلی میڈیسن سروس مہی اکرے گا۔

Rajnath Singh
راجناتھ سنگھ

وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے مسلح افواج، سابق فوجیوں اور ان کے اہل خانہ کے لئے ٹیلی میڈیسن سروس کے لئے ’سروسز ای ہیلتھ اسسٹنٹ اور ٹیلی-کنسلٹیشن (صحت) اوپی ڈی پورٹل کی آج شروعات کی۔

سنگھ نے جمعرات کو ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ اس پورٹل کا آغاز کیا۔ یہ پورٹل ان سروس مسلح افواج کے اہلکاروں، سابق فوجیوں اور ان کے خاندانوں کو ٹیلی میڈیسن سروس مہیا کرے گا۔ ویب سائٹ صحت اوپی ڈی پر رجسٹریشن کرکے ان خدمات سے مستفید ہوا جا سکتا ہے۔ یہ اعلی درجے کی حفاظتی خصوصیات کے ساتھ صحت او پی ڈی پورٹل کا آخری ایڈیشن ہے۔ اس کا ٹرائل ورژن گزشتہ سال اگست میں شروع کیا گیا تھا۔ فوجی خدمات کے ڈاکٹروں کے ذریعہ بیٹا ورژن پر 6500 سے زیادہ طبی مشاورت پہلے ہی دی جاچکی ہے۔

اس موقع پر مسٹر سنگھ نے فوجی امورکے محکمہ، آرمڈ فورسز میڈیکل سروسز، انٹیگریٹڈ ڈیفنس اسٹاف، ایڈوانسڈ کمپیوٹنگ ڈویلپمنٹ سنٹر، موہالی اورپورٹل کی ترقی میں شامل دیگر تنظیموں کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ یہ ڈیجیٹل انڈیا اورای -گورنینس کے تئیں حکومت کے عزم کو ظاہرکرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیشہ سے ہماری کوشش رہی ہے کہ ہمارے ملک کے لوگوں کو بہتر، تیز اور شفاف سہولیات مہیاکی جائیں‘ وزیردفاع نے صحت اوپی ڈی کوجدت کی ایک بڑی مثال بتایا۔ خاص طورپر ایسے وقت میں جب قوم کووڈ-19 وبا سے لڑرہی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ اس پورٹل سے اسپتالوں کا بارکم کرنے میں مددملے گی اورمریض آسان اورموثر طریقے سے رابطہ سمیت مشاورت حاصل کرسکیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: ویکسین 12 یا اس سے زیادہ عمر کے افراد کے لیے موزوں: فائزر pfizer

وزیردفاع نے مسلح افواج میڈیکل سروس سے اپیل کی کہ وہ اس پورٹل پر ماہرڈاکٹروں کوجوڑنے پر غورکریں اورسروس ملازمین کے گھروں میں ادویات کی تقسیم کی سروس میں شامل کریں۔ انہوں نے کہا کہ اس سے اضافی خدمات دستیاب ہوں گی اورمسلح افواج کے اہلکاروں کو زیادہ سہولیت مہیاہوگی۔ مسٹر راجناتھ سنگھ نے تجویزدی کہ سروسزکی بہترتقسیم کے لئے مستفید افراد کا باقاعدہ فیڈبیک لیاجاناچاہیے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.