ETV Bharat / bharat

صرف 14 لاکھ حاملہ خواتین کو کورونا کی پہلی خوارک دی جاسکی ہے - آئی سی ایم آر میں مشیر اور مولانا آزاد میڈیکل کالج'

آئی سی ایم آر میں مشیر اور مولانا آزاد میڈیکل کالج (ایم اے ایم سی) میں پروفیسر ڈاکٹر سنیل گرگ نے کہا کہ ایک سال میں 2.6 کروڑ حاملہ خواتین کو ٹیکہ لگانے کا ہدف طے کیا تھا لیکن اب کی صورتحال کو دیکھتے ہوئے تمام کو ٹیکہ دیا جانا ممکن نہیں ہے۔

حاملہ خواتین
حاملہ خواتین
author img

By

Published : Oct 1, 2021, 7:39 PM IST

مرکزی حکومت کی طرف سے حاملہ خواتین کے لیے کووڈ 19 کی ٹیکہ کاری مہم میں 20 ستمبر تک تقریبا 14 لاکھ حاملہ خواتین کو ٹیکہ کی پہلی خوارک دی جاسکی ہے۔ سرکاری سینیئر افسر نے یو این آئی کو یہ معلومات دی۔

حکومت نے 2 جولائی کو حاملہ خواتین کے لئے ویکسنیشن کی اجازت دی تھی۔ سرکاری اعدادو شمار کی بات کریں تو کورونا کے خلاف ہر مہینے پانچ لاکھ حاملہ خواتین کو ٹیکے دیئے جارہے ہیں۔

ماہرین کے مطابق ملک کی بڑی آبادی کے مدنظر حکومت کا ہدف ہے کہ سالانہ 2.6 سے 3کروڑ حاملہ خواتین کی ٹیکہ کاری کرائی جائے۔ اس حساب سے ٹیکہ کاری کی یہ شرح کافی کم ہے۔

مزید پڑھیں: حاملہ خواتین کے لیے کووڈ ویکسینیشن ضروری

آئی سی ایم آر میں مشیر اور مولانا آزاد میڈیکل کالج (ایم اے ایم سی) میں پروفیسر ڈاکٹر سنیل گرگ نے کہا کہ آپ ایک سال میں 2.6کروڑ حاملہ خواتین کو ٹیکہ لگانے کا ہدف طئے کیا تھا، لیکن اب کی صورتحال کو دیکھتے ہوئے تمام کو ٹیکہ دیا جانا ممکن نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت اس سمت میں آگے بڑھ رہی ہے لیکن اس میں رفتار لانا بھی ضروری ہے تب ہی زیادہ سے زیادہ خواتین کو ویکسین دے پانا ممکن ہو پائے گا۔ اس سمت میں شروعات ہوچکی ہے۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.