ETV Bharat / bharat

حج 2024 کے لیے آن لائن درخواست کا آغاز

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Dec 4, 2023, 5:43 PM IST

حج کمیٹی آف انڈیا کی طرف سے پیر کو حج 2024 کے لیے آن لائن درخواستوں کا آغاز کر دیا ہے جس کی آخری تاریخ 20 دسمبر 2023 مقرر کی گئی ہے۔ عازمین حج کمیٹی آف انڈیا کی ویب سائٹ (hajcommittee.gov.in) سے آن لائن درخواست جمع کرا سکتے ہیں۔

online application for haj 2024 starts from December 4
حج 2024 کے لیے آن لائن درخواست کا آغاز
اترپردیش اسٹیٹ حج کمیٹی کے چیئرمین محسن رضا

لکھنؤ: حج کمیٹی آف انڈیا نے 4 دسمبر سے حج 2024 کے لیے آن لائن درخواستوں کا آغاز کر دیا ہے، جس کی آخری تاریخ 20 دسمبر مقرر کی گئی ہے۔ عازمین حج، حج کمیٹی آف انڈیا کی آفیشیل ویب سائٹ (hajcommittee.gov.in) سے آن لائن درخواست دے سکتے ہیں۔ لیکن اس بات کا خاص خیال رکھنا ضروری ہے کہ خواہشمند عازمین حج کے پاسپورٹ کی معیاد 31 جنوری 2025 تک ہونی چاہیے۔

اترپردیش اسٹیٹ حج کمیٹی کے چیئرمین محسن رضا نے کہا کہ فارم بھرنے کی سہولت ریاستی حج کمیٹی کے دفتر لکھنؤ کے علاوہ دیگر اضلاع میں بھی دستیاب ہے۔ کسی بھی تعاون اور مدد کے لیے آپ حج کمیٹی اترپردیش کے دفتر سے رابطہ بھی کر سکتے ہیں۔ انہوں نے مزید بتایا کہ حج پالیسی 2023 کے تحت حج کمیٹی آف انڈیا نے اعلان کیا ہے کہ حج 2024 کے لیے جاری کردہ فارم پر کوئی بھی فیس نہیں رکھی گئی ہے۔

اس کے ساتھ ساتھ حاجیوں کو ہر قسم کی سہولیات کے لیے ملک بھر میں 25 سینٹر قائم کیے جائیں گے۔ محسن رضا نے یہ بھی بتایا کہ سال 2024 میں حج کا وی آئی پی کوٹہ ختم کردیا گیا ہے۔ 70 سال سے زیادہ عمر کے عازمین حج کو ترجیح دی جائے گی۔ اس کے علاوہ اس بات کا بھی خیال رکھا جائے گا کہ حج کا سفر ممکن حد تک سستا رہے۔

قابل ذکر ہے کہ مسلمان ہر سال اسلامی مہینے ذی الحجہ کی 8 سے 12 تاریخ کو سعودی عرب کے شہر مکۃ المکرمہ کی زیارت کے لیے حاضر ہوتے ہیں اور وہاں مخصوص عبادت انجام دیتے ہیں۔ اس مجموعہ عبادت کو اسلامی اصطلاح میں حج اور انجام دی جانے والی عبادات کو مناسک حج کہتے ہیں۔ دین اسلام میں حج ہر صاحب استطاعت بالغ مسلمان پر زندگی بھر میں ایک مرتبہ فرض ہے۔

حج اسلام کے 5 ارکان میں سب سے آخری رکن ہے جیسا کہ محمد صلی اللہ علیہ وسلم کا ارشاد ہے اسلام کی بنیاد پانچ ستونوں پر ہے، لا الہ الا اللہ محمد رسول اللہ کی گواہی دینا، نماز قائم کرنا، زكوٰة دينا، رمضان کے روزے رکھنا اور حج کرنا۔

یہ بھی پڑھیں

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.