دوسہ: راجستھان کے دوسہ میں یک سالہ بچی 200 فٹ گہرے بورویل میں گر گئی، جس کی وجہ سے علاقہ میں افرا تفری کا ماحول ہے۔ تھانہ باندیکوئی پولیس بھی موقع پر پہنچ چکی ہے۔ رسکیو آپریشن جاری ہے۔ یہ حادثہ ضلع کے جسہ پاڑا گاؤں میں پیش آیا ہے۔ بچی کا نام انکیتا ہے۔ بورویل تقریباً 200 فٹ بتایا جا رہا ہے۔ معلومات کے مطابق معصوم بچی تقریباً 60-70 فٹ کی گہرائی میں پھنس گئی ہے۔ فی الحال پولس اور انتظامیہ کی جانب سے رسکیو آپریشن جاری ہے تاکہ بورویل میں گری بچی کو بحفاظت باہر نکال لیا جائے۔ Girl Falls in Borewell in Dausa
یہ بھی پڑھیں:
Child Falls Into 100-Ft Deep Borewell: ہوشیار پور کے بورویل میں گرے ننھے بچے کی موت
جائے وقوعہ پر کافی بھیڑ جمع ہو گئی ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ لڑکی کھیلتے ہوئے گہرے بورویل میں جا گری۔ اہلخانہ کو جیسے ہی اس بات کا علم ہوا، انتظامیہ کو فوراً اطلاع دی گئی۔ جس کے بعد جے سی بی مشینیں اور ٹریکٹر موقع پر روانہ کیے گئے تاکہ ریسکیو آپریشن شروع کیا جا سکے۔ انتظامیہ نے جے پور سے ایس ڈی آر ایف کی ٹیم کو بھی موقع پر بلایا ہے اور راحت اور بچاؤ کام شروع کر دیا گیا ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ یہ بہت پرانا اور کچا بورویل ہے۔ اس وجہ سے کافی احتیاط بھی برتا جا رہا ہے تاکہ معصوم بچی کو بحفاظت باہر نکالا جا سکے۔