ETV Bharat / bharat

Urdu Adab aur Aurangabad: اردو ادب کی ترقی میں اورنگ آباد کے کردار پر یک روزہ سمینار - اورنگ آباد کے کردار پر یک روزہ سمینار

اورنگ آباد میں واقع مولانا آزاد کالج میں مراٹھواڑہ کے ریسرچ اسکالرز نے اردو ادب کی ترقی میں اورنگ آباد کے کردار پر یک روزہ سمینار کا انعقاد کیا گیا۔ اس سیمینار میں بیس سے زائد مقالہ نگاروں نے اپنے مقالہ جات پیش کیے اور کہا کہ سرزمین دکن اورنگ آباد اردو ادب کا گہوارہ ہے۔

اردو ادب کی ترقی میں اورنگ آباد کے کردار پر یک روزہ سمینار

author img

By

Published : Mar 23, 2023, 6:38 PM IST

اردو ادب کی ترقی میں اورنگ آباد کے کردار پر یک روزہ سمینار

اورنگ آباد: ریاست مہاراشٹر کے اورنگ آباد میں مولانا آزاد کالج میں اردو ادب کی ترقی میں اورنگ آباد کا کردار عنوان سے یک روزہ سمینار ہوا، اس سمینار کی صدارت کالج کے پرنسپل ڈاکٹر مظہر فاروقی نے کی۔ مہمان خصوصی کی حیثیت سے پروفیسر مقبول احمد مقبول نے شرکت کی۔ کلیدی خطبہ ایڈوکیٹ اسلم مرزا نے دیا۔ اس سمینار کی خاص بات یہ رہی کہ سرزمین دکن سے اٹھے ادیبوں شاعروں، نقادوں، مصنفین اور ادب کی مختلف اصناف میں طبع آزمائی کرنے والی شخصیات کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا۔

سمینار میں بیس سے زائد مقالہ نگاروں نے اپنے مقالہ جات پیش کیے، دو سیشن میں چلے سمینار کے افتتاحی سیشن کا آغاز ڈاکٹر مظہر فاروقی کی صدارت میں ہوا جبکہ دوسرے سیشن کی صدارت معروف فکشن نگار نورالحسنین نے کی، اس سمینار میں مراٹھواڑہ کے مختلف اضلاع سے پہنچے ریسرچ اسکالرز نے شرکت کی۔ اس موقع پر ماضی میں اردو ادب گہوارہ کہلانے والے اورنگ آباد شہر میں حالیہ ادبی سرگرمیوں کا بھی جائزہ لیا گیا اور اس بات کی امید ظاہر کی گئی کہ ارض دکن کے محبان اردو مستقبل میں بھی اردو کے گیسو سنوارتے رہیں گے۔

تعارفی کلمات میں مولانا آزاد کالج کے صدر شعبہ اردو ڈاکٹر قاضی نوید نے اورنگ آباد کے تخلیق کاروں کی مختلف جہتوں پر بات کی اور تذکره تحقیق، تنقید، شاعری، افسانوی نثر، ثلاثی، خاکہ، انشائیہ، افسانچہ وغیرہ شعبوں اور اصناف میں اونگ آباد کے قلم کاروں کا ذکر کیا۔ نیز امید ظاہر کی کہ ادبی اجلاسوں میں ان امور پر بات ہوگی۔ اس موقع پر نورالحسنین، ڈاکٹر مقبول احمد مقبول، خان مقیم خان اور پروفیسر سلیم محی الدین نے بھی اظہار خیال کیا۔

کالج کے وائس پرنسپل ڈاکٹر عبدالباری اسٹیج پر موجود تھے۔ افتتاحی تقریب کا آغاز شیخ مشیر ندوی کی تلاوت کلام پاک سے ہوا۔ اس ادبی تقریب کی نظامت کے فرائض ریسرچ اسکالر شیخ سکندر نے بحسن و خوبی انجام دیے۔ ڈاکٹر عبدالرب کے شکریے پر تقریب کا اختتام عمل میں آیا۔ ظہرانے کے بعد تین ادبی اجلاس کا انعقاد عمل میں آیا، جس کی صدارت بالترتیب احمد اقبال، ڈاکٹر مسرت فردوس اور ڈاکٹر کرتی مانی جادلے نے کی۔

یہ بھی پڑھیں: Urdu Language & Literature اے ایم یو میں جدید لسانیات اردو ادب کے حوالے سے 'یک روزہ سمپوزیم'

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.