ریاست اترپردیش کے ضلع مظفر نگر کے کلیکٹریٹ کے احاطے میں واقع آڈیٹوریم میں بی جے پی حکومت کے ساڑھے چار سال مکمل ہونے پر بی جے پی کے نمائندوں کے ذریعے ایک پریس کانفرنس کا اہتمام کیا گیا۔
اس پریس کانفرنس میں مرکزی وزیر سنجیو بالیان، وزیر مملکت کپل دیو اگروال، بڑھانا کے رکن اسمبلی امیش ملک اور رکن اسمبلی پرمود اوٹ وال کے علاوہ مظفرنگر ضلع مجسٹریٹ نے بھی شرکت کی۔
مرکزی وزیر ڈاکٹر سنجیو بالیان نے اترپردیش حکومت کے ساڑھے چار سال مکمل ہونے پر حکومت کے ذریعے کئے گئے کاموں کا جائزہ لیا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کے ذریعے غریب عوام میں گھر گھر راشن تقسیم کئے گئے، ساڑھے چار لاکھ نوجوانوں کو نوکریاں دی گئیں، سڑکیں بنائی گئیں، پل بنائے گئے۔
مزید پڑھیں:۔ مرکزی وزیر سنجیو بالیان سہارنپور کے دورے پر
انہوں نے کہا کہ کاروبار کرنے کے لیے ایک سازگار ماحول دیا گیا، کرائم کو کافی حد تک ختم کیا گیا۔ لوگوں کے دلوں سے خوف کو ختم کیا گیا یہی وجہ ہے کہ آج مرکزی حکومت کی 44 سکیموں کو کامیابی سے چلانے میں اترپردیش پہلے نمبر پر ہے۔