ETV Bharat / bharat

او آئی سی، کشمیر میں وفد روانہ کرنے کے حق میں

اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کے سکریٹری جنرل ڈاکٹر یوسف الاثمین نے متنازع معاملات پر اقوام متحدہ اور او آئی سی کی ان قراردادوں پر بھی بات کی جو یکطرفہ کارروائیوں کی مخالفت کرتی ہیں۔

او آئی سی، کشمیر میں وفد روانہ کرنے کے حق میں
او آئی سی، کشمیر میں وفد روانہ کرنے کے حق میں
author img

By

Published : Jul 8, 2021, 3:00 PM IST

Updated : Jul 8, 2021, 3:10 PM IST

اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کے سکریٹری جنرل ڈاکٹر یوسف الاثمین، نے 5 جولائی 2021 کو جدہ میں اپنے دفتر میں سعودی عرب میں بھارت کے سفیر ڈاکٹر اوصاف سعید سے ملاقات کی جس کے دوران انہوں نے او آئی سی کا ایک وفد کشمیر روانہ کرنے کی خواہش ظاہر کی۔

سکریٹری جنرل نے سفیر سعید کا خیر مقدم کیا اور ان کے ساتھ جموں و کشمیر تنازعہ کے ساتھ ساتھ بھارت میں مسلمانوں کی صورتحال سے متعلق متعدد امور پر تبادلہ خیال کیا۔

انہوں نے متنازعہ معاملات پر اقوام متحدہ اور او آئی سی کی ان قراردادوں پر بھی بات کی جو یکطرفہ کارروائیوں کی مخالفت کرتی ہیں۔

انہوں نے او آئی سی جنرل سیکرٹریٹ کی خواہش کا اظہار کیا کہ او آئی سی وزرائے خارجہ کی کونسل کے متعلقہ قراردادوں کے مطابق متنازعہ علاقے میں ایک وفد روانہ کرنا چاہتا ہے۔ سکریٹری جنرل نے پاکستان اور بھارت کے درمیان ملاقات کے امکان کے بارے میں بھی جانکاری حاصل کی۔ انہوں نے کہا او آئی سی جنرل سکریٹریٹ بھارت پاک کی مدد کرنے کے لئے تیار ہے اگر یہ دونوں فریق درخواست کریں گے۔

یہ ملاقات اہم ہے کیوں کہ او آئی سی نے سابقہ ​​ریاست جموں و کشمیر کی تنظیم نو کے بھارت کے فیصلے پر بار بار تنقید کی ہے تاہم بھارت کا کہنا ہے کہ یہ بھارت کا اندرونی معاملہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں: جموں و کشمیر سے متعلق ریمارکس پر بھارت کی او آئی سی پر تنقید

Last Updated : Jul 8, 2021, 3:10 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.