ETV Bharat / bharat

Protest Against Nylon Manja نائیلون مانجھا اور پلاسٹک سے بنی پتنگوں کو جلایا گیا

ملک میں اکثر و بیشتر نائیلون مانجھے سے کئی لوگوں کے زخمی ہونے کی خبریں موصول ہوتی رہتی ہیں اور انہی حادثات و واقعات کو روکنے کے لئے اورنگ آباد میں میونسپل کارپوریشن نے نائیلون مانجھا اور پلاسٹک سے بنی پتنگوں کو جلایا۔ Protest Against Nylon Manja

نائیلون مانجہ اور پلاسٹک سے بنی پتنگوں کی ہولی جلائی گئی

author img

By

Published : Dec 30, 2022, 12:36 PM IST

Updated : Dec 30, 2022, 12:42 PM IST

نائیلون مانجہ اور پلاسٹک سے بنی پتنگوں کی ہولی جلائی گئی

اورنگ آباد: ریاست مہاراشٹر کے اورنگ آباد میونسپل کارپوریشن کی جانب سے نائیلون مانجھا اور پلاسٹک سے بنی پتنگوں کے مخالف مہم چلائی جارہی ہے۔ شہر کے کرانتی چوک علاقے پر عوامی بیداری کی خاطر میونسپل انتظامیہ کے افسران نے نائیلون مانجھا اور پلاسٹک سے بنی پتنگوں کو جلا کر عوام سے نائیلون مانجھا کے نقصانات کے بارے میں بتایا۔ اورنگ آباد کی ممبئی ہائی کورٹ نے نائیلون مانجھا کی وجہ سے ہونے والے حادثات اور متعدد انسانوں کے زخمی ہونے کے پیش نظر نائیلون مانجھا کے استعمال پر پابندی عائد کی ہے، جس کے بعد اورنگ آباد پو لیس کمشنریٹ میں فروخت والے مانجھے کی دکانوں پر پولیس نے کئی مرتبہ چھاپا مارا اور لاکھوں روپئے کا نائیلون مانجھا ضبط کیا لیکن اس کے باوجود انتظامیہ کی آنکھ میں دھول جھونک کر چوری چھپے نائیلون مانجھا کی خرید و فروخت بدستور جاری ہے۔Nylon manja and plastic kites burnt in aurangabad

مزید پڑھیں:۔ Chinese Manjha Slit Man's Neck چائنیز مانجھے سے نوجوان کی گردن کٹی، اسپتال میں زیر علاج

ضلع میں آج بھی پتنگ فروشوں کی دکانوں پر نائیلون کا مانجھا دستیاب ہے۔ جس کی وجہ سے حالیہ دنوں میں بھی نائیلون مانجھا کی وجہ سے کئی حادثات پیش آئے ہیں اور بڑی تعداد میں مسافروں اور بائیک سوار زخمی ہو چکے ہیں۔ اسی لئے اورنگ آباد مونسپل کارپوریشن کی جانب سے عوام سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ پلاسٹک کی پتنگ اور نائیلون کا مانجھا استعمال نہ کریں۔ اسی کی سلسلے میں اورنگ آباد کے کرانتی چوک علاقے میں میونسپل افسران نے نائیلون مانجھا اور پلاسٹک سے بنی پتنگوں کی ہولی جلائی گئی اور اس کے نقصانات کے بارے میں بھی بتایا گیا۔

Last Updated : Dec 30, 2022, 12:42 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.