ETV Bharat / bharat

دوسرا ٹیکہ لینے والے لوگوں کی تعداد پہلا ٹیکہ لینے والوں سے زیادہ - پہلا ٹیکہ لینے والوں کی تعداد

مرکزی وزیر صحت و خاندانی بہبود منسکھ مانڈویا نے بدھ کو کہا کہ کووڈ کا دوسرا ٹیکہ لینے والے لوگوں کی تعداد پہلا ٹیکہ لینے والے لوگوں سے زیادہ ہونا یہ ظاہرکرتا ہے کہ لوگوں کا کووڈ ٹیکے پر بھروسہ بڑھ رہا ہے۔ ’کووڈ ٹیکہ کاری، اور ’ہر گھر دستک ‘ مہم کامیاب ہورہی ہے۔

دوسرا ٹیکہ لینے والے لوگوں کی تعداد پہلا ٹیکہ لینے والوں سے زیادہ

author img

By

Published : Nov 17, 2021, 10:41 PM IST

ملک میں کووڈ کا دوسرا ٹیکہ لینے والے لوگوں کی تعداد پہلا ٹیکہ لینے والے لوگوں سے زیادہ ہوگئی ہے۔

مرکزی وزیر صحت و خاندانی بہبود منسکھ مانڈویا نے بدھ کو کہا کہ کووڈ کا دوسرا ٹیکہ لینے والے لوگوں کی تعداد پہلا ٹیکہ لینے والے لوگوں سے زیادہ ہونا یہ ظاہرکرتا ہے کہ لوگوں کا کووڈ ٹیکے پر بھروسہ بڑھ رہا ہے۔ ’کووڈ ٹیکہ کاری، اور ’ہر گھر دستک ‘ مہم کامیاب ہورہی ہے۔

تازہ اعداد و شمار کے مطابق ملک میں کووڈ ٹیکہ کاری مہم میں 113 کروڑ 68 لاکھ 79 ہزار 685 افراد کو ٹیکے لگائے جاچکے ہیں۔ ملک میں 75 کروڑ57 لاکھ 24 ہزار 81 لوگوں کو کووڈ ٹیکے کی پہلی خوراک دی گئی ہے۔ جبکہ 38 کروڑ 11 لاکھ 55 ہزار 604 افراد کو دوسری خوراک دی جاچکی ہے۔ اس سے واضح ہوتا ہے کہ 37 کروڑ 45 لاکھ 68 ہزار 477 لوگوں کو ابھی پہلی خوراک ہی لگی ہے۔ ملک میں 80 فیصد اہل آبادی کو پہلا اور 40فیصد آبادی کو دونوں ٹیکے دیے جاچکے ہیں۔

مانڈویا نے کہا کہ حکومت کے کووڈ وبا سے نمٹنے کے طور طریقوں پر لوگوں کا بھروسہ بڑھ رہا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ایک مہینے تک چلنے والی ’ہر گھر دستک‘ مہم میں ہر ایک ہندستانی کی ٹیکہ کاری ہوجائے گی۔ ہر ایک ہندستانی کو کم سے کم کووڈ ٹیکے کی پہلی خوراک لگ جائے گی۔ اس مہم میں ان لوگوں کو بھی ترغیب دی جائے گی جنہیں پہلا ٹیکہ لگا ہے، لیکن دوسرا ٹیکہ نہیں لے پائے ہیں۔ تازہ اطلاع کے مطابق 12 کروڑ سے زائد لوگ ایسے ہیں جنہوں نے وقت ہونے کے باوجود دوسرا ٹیکہ نہیں لیا ہے۔

مرکزی وزیر نے بتایا کہ جن اضلاع میں ٹیکہ کاری 50 فیصد سے کم ہوئی ہے ، وہیں گھر گھر جاکر کووڈ ٹیکہ لگایا جارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں کووڈ ٹیکوں کی کوئی کمی نہیں ہے۔ ایک اندازے کے مطابق ملک میں ماہانہ 34 سے 35 کروڑ کووڈ ٹیکوں کی پیداوار کی جارہی ہے۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.