ETV Bharat / bharat

ملک میں کورونا کیسز کی تعداد ایک کروڑ سے تجاوز - عالمی وبا کورونا وائرس

ملک میں عالمی وبا کورونا وائرس 'کووڈ-19'کے مجموعی کیسز ایک کروڑ سے زیادہ ہونے کے باوجود اس کی رفتار کم اور صحت مند افراد کی تعداد میں مسلسل اضافہ سے ایکٹیو کیسز کی تعداد کم ہو کر تقریباً تین لاکھ رہ گئی ہے۔

corona india
ملک میں کورونا کیسز کی تعدادایک کروڑ سے تجاوز
author img

By

Published : Dec 20, 2020, 2:22 PM IST

کورونا وائرس کی شرح کم ہونے سے نئے کیسز کی تعداد 30 ہزار یومیہ سے نیچے آچکی ہے ، جبکہ اس وبا سے ہونے والی اموات کی تعداد میں بھی کمی دیکھی جارہی ہے۔

اتوار کے روز مرکزی وزارت صحت اور خاندانی بہبود کی جانب سے جاری تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 26،624 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جس سے متاثرین کی مجموعی تعداد 1،00،31،223 ہوگئی۔

اسی عرصے کے دوران 29،690 مریضوں نے جان لیوا وبا کو شکست دی جس سے صحت مند مریضوں کی مجموعی تعداد 95.80 لاکھ ہوچکی ہے۔ ملک میں جان لیوا کورونا سے شفایابی کی شرح 95.51 فیصد ہوگئی ہے۔ ایکٹیو کیسز 3407 سے کم ہوکر 3.05 لاکھ رہ گئے ہیں اور اس کی شرح 3.04 فیصد پر آگئی ہے۔

اسی عرصہ میں 341 مریضوں کی ہلاکت کے ساتھ ملک میں کورونا سے ہونے والی اموات کی مجموعی تعداد 1،45،477 ہوگئی ہے اورہلاکت کی شرح اب بھی 1.45 فیصد ہے۔

ریاست کیرالہ میں گزشتہ24 گھنٹوں کے دوران ایکٹیو کیسز کی تعداد میں 1515 مریضوں کا اضافہ ہوا ہے ، حالانکہ یہاں سب سے زیادہ 4749 مریض شفایاب بھی ہو ئےہیں۔

ریاست میں ایکٹیو کیسز کی مجموعی تعداد 60،558 ہوگئی ہے اور 29 مزید مریضوں کی اموات سے ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 2786 ہوچکی ہے۔

اب تک اس ریاست میں شفایابی حاصل کرنے والےمریضوں کی تعداد 6.36 لاکھ ہوچکی ہے۔

ملک میں جان لیوا اور مہلک ترین وبا کورونا وائرس’کووڈ19‘ سے سب سے زیادہ متاثر ریاست مہاراشٹر ہے جہاں ایکٹیو کیسز747 سے بڑھ کرمجموعی تعداد 62،218 ہو گئی ہے۔

corona india
ملک میں کورونا کیسز کی تعدادایک کروڑ سے تجاوز

اسی عرصے کے دوران 74 مریضوں کی ہلاکت سے اموات کی مجموعی تعداد بڑھ کر 48،648 ہوگئی ہے۔ ریاست میں اب تک 17.81 لاکھ سے زیادہ مریضوں نے کورونا کو شکست دی ہے۔

قومی دارالحکومت دہلی میں ایکٹیو کیسز میں مسلسل کمی واقع ہورہی ہے اور گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران فعال کیسز کی تعداد 1061 سے گھٹ کر 10،358 رہ گئی ہے۔

اسی کے ساتھ ہی 32 مریضوں نے 24گھنٹوں کے دوران دم توڑ دیا ، جس سے مرنے والوں کی تعداد 10،251 ہوگئی ہے۔ دہلی میں 5.95 لاکھ سے زیادہ مریضوں نے جان لیوا وبا کو شکست دی ہے۔

ملک کی جنوبی ریاست کرناٹک میں کوروناوائرس کے فعال کیسزکی تعداد 1010 سے کم ہوکر 14،389 رہ گئی ہے۔ ریاست میں اموات کی تعداد 12،004 تک جا پہنچی ہے اور اب تک 8.81 لاکھ سے زیادہ مریض شفایاب ہوچکے ہیں۔

ریاست آندھرا پردیش میں اسی عرصے کے دوران فعال کیسز کی تعداد کم ہوکر 4355 رہ گئی۔ ریاست میں اب تک 7074 افراد کورونا سے ہلاک اور 8.66 لاکھ سے زیادہ افراد شفایاب ہوچکے ہیں۔

آبادی کے لحاظ سے ملک کی سب سے بڑی ریاست اتر پردیش میں پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران 362 کیسز ر پورٹ ہوئے ہیں ، جس سے متاثرین کی مجموعی تعداد 17،593 ہوگئی ہے۔ اس جان لیوا وبا سے اب تک 8177 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں اور اب تک 5.47 لاکھ مریض ٹھیک ہوئے ہیں۔

ریاست تمل ناڈو میں ایکٹیو کیسزکی تعداد 9692 ہوچکی ہے اور اب تک 11،968 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔

ریاست میں اب تک 7.84 لاکھ سے زیادہ مریض شفایاب ہوئے ہیں۔ اڈیشہ میں 2720 فعال کیسز ہیں اور 1832 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں جبکہ جان لیواوبا سے شفایاب ہونے والے مریضوں کی تعداد 3.21 لاکھ سے تجاوز کرچکی ہے۔ ریاست تلنگانہ میں کورونا کے سرگرم کیسز کم ہوکر 6888 ہوچکے ہیں اور 1513 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں جبکہ اس وبا سے 2.73 لاکھ سے زائد مریض شفایاب ہوئے ہیں۔

ریاست مغربی بنگال میں کورونا کے فعال کیسز 605 سے گھٹ کر 18،460 اور 9320 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔

ریاست میں اب تک 5.07 لاکھ سے زیادہ افراد شفایاب ہوئے ہیں۔ ریاست پنجاب میں ایکٹیو کیسز کی تعداد 5837 ہوگئی ہے اور جان لیوا وبا سے نجات پانے والے مریضوں کی تعداد 1.51 لاکھ سے زیادہ ہوگئی ہے جبکہ اب تک 5189 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔

ریاست مدھیہ پردیش میں فعال کیسز کی تعداد 11،446 ہوگئی ہے اور اب تک 2.15 لاکھ سے زیادہ افراد صحت مند ہوچکے ہیں جبکہ اب تک 3468 افراد اس وبا سے ہلاک ہوچکے ہیں۔

ریاست چھتیس گڑھ میں 17،040 فعال کیسز ہیں اور 2.46 لاکھ افراد شفایاب ہوئے ہیں جبکہ 3172 مریض اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔

گجرات میں 12،127 فعال کیسز ہیں اور 4227 افراد فوت اوراب تک 2.17 لاکھ سے زیادہ افراد شفایاب ہوئے ہیں۔

بہار میں فعال کیسز کی تعداد 5205 رہ گئی ہے۔ ریاست میں کورونا سے 1347 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں جبکہ 2.39 لاکھ سے زیادہ افراد جان لیوا وبا سے شفایاب ہوچکے ہیں۔

ابھی تک جان لیوا کورونا وائرس سے ریاست ہریانہ میں 2816 ، راجستھان میں 2608، جموں و کشمیر میں 1837 ، اتراکھنڈ میں 1408 ، آسام میں 1012، جھارکھنڈ میں 1010، ہماچل پردیش میں 870، گوا میں 718، پڈوچیری میں 624 ، تری پورہ میں 378 ، منی پور میں 336 ، چنڈی گڑھ میں 306 ، میگھالیہ میں 133 ، لداخ میں 124 ، سکم میں 123 ، ناگالینڈ میں 73، انڈمان اور نکوبار جزائر میں 61 ، اروناچل پردیش میں 55 ، میزورم میں سات اور دادر نگر حویلی اور دمن دیو میں دو مریضوں کی موت ہو چکی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.