ETV Bharat / bharat

Kanpur Violence Case ملزم جاوید احمد خان کے خلاف این ایس اے کی کارروائی - ملزم حیات ظفر ہاشمی

کانپور میں 3 جون کو ہوئے تشدد کے معاملے میں جاوید احمد خان کے خلاف این ایس اے کی کارروائی کی گئی ہے۔ اس سے قبل تشدد معاملہ میں حیات ظفر ہاشمی کے خلاف این ایس اے کی کارروائی کی گئی تھی۔ Javed Ahmed accused of kanpur violence case

ملزم جاوید احمد خان کے خلاف این ایس اے کی کارروائی

author img

By

Published : Sep 26, 2022, 10:19 AM IST

کانپور: ریاست اترپردیش کے ضلع کانپور میں نوپور شرما معاملہ میں ہوئے تشدد کیس میں ملزم جاوید احمد خان پر این ایس اے کے تحت کارروائی کی گئی ہے۔ گزشتہ 3 جون کو ہونے والے تشدد معاملہ گرفتار ملزم حیات ظفر ہاشمی کے ساتھ ساتھ جاوید احمد خان پر بھی تشدد بھڑکانے اور لوگوں کو مشتعل کرنے کا الزام ہے۔ پولیس نے مذکورہ الزام کے تحت کے جاوید احمد خان کو گرفتار کیا ہے۔ ساتھ ہی ضمانت کی درخواست دائر ہوتے ہی پولیس نے جاوید احمد خان کے خلاف این ایس اے کے تحت کارروائی کی۔Javed Ahmed accused of kanpur violence case

مزید پڑھیں:۔ Kanpur Violence: حیات ظفر کے اہلیہ کا الزام، شوہر کو بلی کا بکرا بنا رہی پولیس

واضح رہے کہ کانپور میں دو گروپوں میں ہوئے پرتشدد جھڑپ کے بعد پولیس کے ذریعہ گرفتار کیے گئے حیات ظفر ہاشمی کی اہلیہ نے انتظامیہ پر الزام لگایا ہے کہ اصلی گناہگاروں تک پہنچنے میں ناکام پولیس ان کے بے قصور شوہر کو بلی کا بکرا بنانا چاہتی ہے۔ شوہر کی گرفتاری کے عدالت پہنچی ہاشمی کی بیوی عظمی نے پولیس پر الزام لگاتے ہوئے کہا کہ اس کا شوہر تشدد میں شامل نہیں تھا۔ اصلی گناہگاروں تک پہنچنے میں ناکام پولیس حیات کا نام زبردستی جوڑ رہی ہے۔ عظمی نے کہا کہ انہیں عدالت پر پورا اعتماد ہے اور انہیں انصاف ضرور ملے گا۔ عظمی نے بتایا کہ نپور شرما کے بیان کے سلسلے میں اپنا احتجاج درج کرانے کے لئے ہاشمی نے بند کی اپیل ضروری کی تھی لیکن پولیس اور اتنظامیہ کے ذریعہ اجازت نہ ملنے پر بند کو واپس لے لیا تھا۔ ساتھ ہی انہوں نے اپنے سبھی حامیوں سے بند میں شامل نہ ہونے کی اپیل بھی کی تھی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.