ETV Bharat / bharat

نوئیڈا: جیور ائیرپورٹ کی افتتاحی تقریب کے حوالے سے اہم میٹنگ

ڈویژنل کمشنر میرٹھ سریندر سنگھ نے یمنا ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے آڈیٹوریم میں افسران کے ساتھ اہم میٹنگ کی اس موقع پر انہوں نے کہا کہ جیور انٹرنیشنل ایئرپورٹ حکومت اتر پردیش کا ایک اہم پروجیکٹ ہے اور اس پروگرام کے آغاز کے موقع پر وزیر اعظم کا پروگرام بھی تجویز کیا گیا ہے۔

جیور ائیرپورٹ کی افتتاحی تقریب کے حوالے سے اہم میٹنگ

author img

By

Published : Nov 18, 2021, 10:53 PM IST

اتر پردیش کے صنعتی شہر نوئیڈا کے جیور انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی افتتاحی تقریب میں وزیر اعظم کے مجوزہ پروگرام کے حوالے سے ڈویژنل کمشنر میرٹھ سریندر سنگھ نے یمنا ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے آڈیٹوریم میں افسران کے ساتھ اہم اجلاس کیا۔

جیور ائیرپورٹ کی افتتاحی تقریب کے حوالے سے اہم میٹنگ

اس موقع پر انہوں نے کہا کہ جیور انٹرنیشنل ایئرپورٹ حکومت اتر پردیش کا ایک اہم پروجیکٹ ہے اور اس پروگرام کے آغاز کے موقع پر وزیر اعظم کا پروگرام بھی تجویز کیا گیا ہے۔ اس پروگرام کی اہمیت کو مدنظر رکھتے ہوئے تمام اتھارٹیز کے افسران، انتظامیہ کے افسران اور پولیس افسران و دیگر محکموں کے افسران فوری طور پر اس کی تکمیل کے لیے پلان تیار کریں اور تیاریوں میں جٹ جائیں تاکہ بین الاقوامی سطح کے اس پروگرام کو شاندار طریقے سے پایہ تکمیل تک پہنچایا جا سکے۔

اس موقع پر انہوں نے پنڈال کا جائزہ لیا اور متعلقہ حکام کو ضروری ہدایات فراہم کیں۔ اہم میٹنگ میں یمنا ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر ڈاکٹر ارون ویر سنگھ، ڈسٹرکٹ آفیسر سوہاس ایل وائی، ڈی سی پی پولیس گریٹر نوئیڈا امیت کمار، چیف ڈیولپمنٹ آفیسر انیل کمار سنگھ، اس پروجیکٹ کے نوڈل آفیسر اور او ایس ڈی شیلیندر بھاٹیہ، دیگر سینئر افسران نے شرکت کی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.