ETV Bharat / bharat

شاہین باغ کے آٹو ڈرائیورز نے نوئیڈا میں لنگر کا اہتمام کیا

author img

By

Published : Nov 12, 2021, 5:26 PM IST

آٹو ڈرائیور محمد رضوان نے بتایا کہ ہم آٹو ڈرائیوروں نے پیسہ جمع کر کے دو کنٹل چاول اور 80 کلو راجما دال بنا کر لوگوں میں تقسیم کیا۔ یہ لنگر سیکٹر 37 میں اس جگہ پر لگایا گیا جہاں ہر وقت مسافروں کی بھیڑ رہتی ہے۔

Auto drivers from Shaheen Bagh set up langar in Noida  Auto drivers organized langar program in noida  langar program organized in noida  etv bharat urdu news  شاہین باغ کے آٹو ڈرائیورز نے نوئیڈا میں لنگر کا اہتمام کیا  ہر وقت مسافروں کی بھیڑ رہتی ہے  شاہین باغ سے نوئیڈا آنے اور جانے والے آٹو ڈرائیور  آٹو ڈرائیوروں نے لنگر کا اہتمام کیا  ہندو اور مسلمان دونوں شامل  چندہ اکٹھا کرکے اس لنگر کا اہتمام کیا  سیکٹر 37 اسٹینڈ کے آٹو ڈرائیوروں سے چندہ لیا گیا
Auto drivers organized langar program in noida

اترپردیش کے نوئیڈا سیکٹر 37 کے آٹو اور بس اسٹینڈ پر شاہین باغ سے نوئیڈا آنے اور جانے والے آٹو ڈرائیوروں نے لنگر کا اہتمام کیا جس میں ہندو اور مسلمان دونوں شامل رہے۔ ڈرائیوروں نے آپس میں چندہ اکٹھا کرکے اس لنگر کا اہتمام کیا۔

لنگر کے دوران کھانا پیش کرنے والے آٹو ڈرائیور سکندر نے بتایا کہ گذشتہ پانچ برسوں سے ہم یہ خدمت انجام دے رہے ہیں۔ کورونا کے باعث گذشتہ برس ممکن نہیں ہو سکا تھا۔

انہوں نے کہا کہ اس میں صرف سیکٹر 37 اسٹینڈ کے آٹو ڈرائیوروں سے چندہ لیا گیا ہے جو نوئیڈا سیکٹر 37 سے شاہین باغ اور شاہین باغ سے نوئیڈا کا چکر لگاتے ہیں۔ ان میں بیشتر مسلم ہیں جو شاہین باغ میں رہتے ہیں لیکن آٹو نوئیڈا میں چلاتے ہیں۔

شاہین باغ کے آٹو ڈرائیورز نے نوئیڈا میں لنگر کا اہتمام کیا

آٹو ڈرائیور محمد رضوان نے بتایا کہ ہم آٹو ڈرائیوروں نے پیسہ جمع کر کے دو کنٹل چاول اور 80 کلو راجما دال بنا کر لوگوں میں تقسیم کیا۔ یہ لنگر سیکٹر 37 میں اس جگہ لگایا گیا جہاں ہر وقت مسافروں کی بھیڑ رہتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ آج انسان انسان کا دشمن بن گیا ہے۔ رواداری اور تحمل کے اصول فراموش کر دیے گئے ہیں، ایسے میں ہم بھائی چارہ کے پیغام کو آگے بڑھانے کی کوشش کر رہے ہیں کیونکہ جب تک اتحاد نہیں ہوگا ہم ترقی نہیں کر سکتے۔

مزید پڑھیں:۔ گلبرگہ: عید میلاد النبی ﷺ کے موقع پر لنگر کا اہتمام

آٹو ایسوسی ایشن کے پردھان راکیش نے کہا کہ پروگرام کا اہتمام کر کے خوشی محسوس ہو رہی ہے۔ ہم سب مل کر اس کام میں ہاتھ بٹا رہے ہیں۔ اس میں ہندو اور مسلمان سبھی شامل ہیں۔ اس لیے اسے سائیں بابا لنگر نام دیا گیا ہے۔

ڈرائیور محمد رفیق نے کہا کہ نہ ہندو بنے گا نہ مسلمان بنے گا، انسان کی اولاد ہے انسان بنے گا۔ انہوں نے کہا کہ خدمت خلق کے راستہ پر چلنے کیلئے کسی رہنما یا تحریک کی نہیں بلکہ ایک جذبے کی ضرورت ہوتی ہے اور اسی جذبہ کے تحت ہم لوگوں کی یہ ایک ادنیٰ سی کوشش ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.