ETV Bharat / bharat

نوئیڈا: گرفتار کسانوں کی رہائی کے لیے جیل کے باہر احتجاج - etv bharat urdu

کسان رہنما سکھویر بھی اپنی ٹیم کے ہمراہ لکسر جیل کے باہر پہنچے۔ انہوں نے کہا کہ 'جب تک انتظامیہ تمام کسانوں کی رہائی نہیں کرتی تب تک جیل کے باہر بیٹھ کر پرامن طریقہ سے احتجاج جاری رکھیں گے۔'

کسانون کی رہائی تک کوئی مزاکرات نہیں جیل کے باہراحتجاج کرینگے

author img

By

Published : Sep 9, 2021, 1:05 PM IST

نوئیڈا اتھارٹی کے خلاف کسانوں کی تحریک مزید زور پکڑتی جا رہی ہے۔

کسانون کی رہائی تک کوئی مزاکرات نہیں جیل کے باہراحتجاج کرینگے

کسانوں کی رہائی کے لیے کسان رہنماؤں کی جدوجہد بدستور جاری ہے۔ مظاہرین کو سیاسی پارٹیوں کی بھی حمایت مل رہی ہے۔

تحریک کے سربراہ سکھویر بھی اپنی ٹیم کے ہمراہ لکسر جیل کے باہر پہنچے۔ انہوں نے کہا کہ جب تک انتظامیہ تمام کسانوں کی رہائی نہیں کرتی تب تک جیل کے باہر بیٹھ کر پرامن طریقہ سے احتجاج جاری رکھیں گے۔

انہوں نے کہا کہ کسانوں کی رہائی تک ہم کسی سے بات نہیں کریں گے، رہائی کے بعد متفقہ طور پر فیصلے کے بعد آگے کی حکمت عملی طے کی جائے گی۔

ہم ہر صورت اپنا حق لے کر رہیں گے بھلے اس کے لیے بار بار جیل جانا پڑے۔ انہوں نے انتظامیہ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ تم کتنا بھی کھینچ کر جیلوں میں ڈالو ہم ڈرنے والے نہیں ہیں۔ اتھارٹی اور حکومت کو مطالبات تسلیم کرنے ہوں گے، دیگر صورت میں ہمارا احتجاج جاری رہے گا۔

کسان رہنما سنیل چودھری کی قیادت میں کسانوں کی ایک بڑی تعداد نے مظاہرہ کیا۔

مزید پڑھیں:کسانوں کی مہاپنچایت کے پیش نظر مختلف اضلاع میں انٹرنیٹ خدمات معطل

انہوں نے مطالبہ کیا کہ جیل میں بند تمام کسانوں کو فوری طور پر رہا کیا جائے۔

بتادیں کہ ایک دن پہلے 21 کسانوں کو جیل سے رہا کیا گیا تھا۔

اس کے بعد نوئیڈا اتھارٹی کے خلاف کسانوں کی تحریک کو ایک نئ دھار ملے گی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.