ETV Bharat / bharat

کورونا ٹیسٹ کے لئے اسپتال جانے کی ضرورت نہیں: فرہاد حکیم - ای ٹی وی بھارت اردو خبر

کولکاتا میونسپل کارپوریشن کے ایڈمنسٹریٹیو بورڈ کے سربراہ فرہاد حکیم نے کہا ہے کہ کورونا ٹیسٹ کے لئے اب ہسپتال جانے کی ضرورت نہیں ہے بلکہ صحت ملازمین آپ کے گھر پہنچیں گے۔

کورونا ٹیسٹ کے لئے اسپتال جانے کی ضرورت نہیں: فرہاد حکیم

author img

By

Published : May 9, 2021, 11:36 AM IST

کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے نئے کیسز کے مدنظر کولکاتا میونسپل کارپوریشن یکے بعد دیگرے منصوبوں کا اعلان کررہا ہے۔ کولکاتا میونسپل کارپوریشن کے ایڈمنسٹریٹیو بورڈ کے سربراہ اور ریاستی وزیر فرہاد حکیم نے ایک انوکھی فون کال مہم کا افتتاح کیا۔

ریاستی وزیر فرہاد حکیم نے کہا کہ کورونا ٹیسٹ کے لئے اب اسپتال جانے کی ضرورت نہیں ہے بلکہ صحت ملازمین آپ کے گھر پہنچیں گے۔ انہوں نے کہا کہ اس مہم کے تحت لوگوں کو کورونا ٹیسٹ کرانے کے لئے سرکاری اور پرائیویٹ اسپتالوں کے چکر کاٹنے اور موٹی رقم خرچ کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔

فرہاد حکیم نے کہا کہ کولکاتا میونسپل کارپوریشن کے ماتحت رہنے والے لوگ ایک فون کریں گے اور کے ایم سی کے صحت ملازمین ٹیسٹ لینے کے لئے آپ کے گھر پہنچ جائیں گے. اب کورونا ٹیسٹ کے لئے لوگوں کو ایک روپیہ بھی خرچ کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔

کولکاتا میونسپل کارپوریشن کے ایڈمنسٹریٹیو بورڈ کے سربراہ کا کہنا ہے کہ ریاستی حکومت اور کے ایم سی کورونا سے نمٹنے کے لئے ہر ممکن کوشش کر رہے ہیں. اس کوشش میں ہمیں کامیابی مل رہی ہے. اگر عوام اور پہل کریں گے تو اس بیماری کو جڑ سے اکھاڑ پھینک سکتے ہیں۔

واضح رہے کہ کولکاتا میونسپل کارپوریشن کے ایڈمنسٹریٹیو بورڈ کے سربراہ فرہاد حکیم نے اس سے پہلے "میئر کو بولو" مہم کا آغاز کیا تھا جو کافی مقبول ہوئی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.