ETV Bharat / bharat

Corona Cases in India ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا سے کسی مریض کی موت نہیں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا وائرس کے انفیکشن سے کسی بھی مریض کی موت نہیں ہوئی ہے۔ جس کی وجہ سے مرنے والوں کی تعداد 5،30،750 ہے اور اموات کی شرح 1.19 فیصد پر برقرار ہے۔

author img

By

Published : Feb 11, 2023, 6:21 PM IST

ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا سے کسی مریض کی موت نہیں

نئی دہلی: ملک بھر میں راحت کی بات یہ ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے انفیکشن سے کسی بھی مریض کی موت نہیں ہوئی ہے، جس کی وجہ سے مرنے والوں کی تعداد 5،30،750 ہے اور اموات کی شرح 1.19 فیصد پر برقرار ہے۔ صحت اور خاندانی بہبود کی مرکزی وزارت نے ہفتہ کو کہا کہ صبح 7 بجے تک 220.62 کروڑ سے زیادہ ویکسین دی گئی ہیں۔ وزارت نے کہا کہ ملک میں کورونا کے ایکٹو کیسز بڑھ کر 1،820 ہو گئے ہیں اور اسی مدت کے دوران 109 لوگ کورونا انفیکشن سے صحت یاب ہوئے ہیں، جس کی وجہ سے کووڈ سے چھٹکارا پانے والوں کی کل تعداد 4،41،51،424 ہو گئی ہے۔

بحالی کی شرح 98.80 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔ وزارت نے کہا کہ ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 11 ریاستوں میں کورونا انفیکشن کے نئے کیسز سامنے آئے ہیں اور باقی ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں ان کی تعداد کم ہوئی ہے۔ قومی راجدھانی میں پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران دو فعال معاملات میں کمی کے ساتھ، ان کی کل تعداد کم ہو کر 10 ہو گئی ہے۔ ریاست میں اس وبا سے صحت یاب ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر 19,80,886 ہو گئی ہے اور مرنے والوں کی تعداد 26,522 ہے۔ کیرالہ میں 17 ایکٹو کیسز کے اضافے کے ساتھ ان کی کل تعداد بڑھ کر 1,241 ہو گئی ہے، جب کہ اس سے چھٹکارا پانے والوں کی کل تعداد بڑھ کر 67,57,236 ہو گئی ہے اور مرنے والوں کی تعداد 71,579 ہے۔

یہ بھی پڑھیں: Corona Cases in India ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں سات ریاستوں میں کورونا کے نئے معاملے

کرناٹک میں پچھلے 24 گھنٹوں میں تین فعال کیسوں کے اضافے کے ساتھ، ان کی کل تعداد بڑھ کر 111 ہوگئی ہے۔ اس وبا سے اب تک 40,32,703 افراد صحت یاب ہوچکے ہیں اور اب تک کل 40,309 مریضوں کی موت ہوچکی ہے۔ اس کے علاوہ مہاراشٹر میں کورونا کے دو ایکٹیو کیسز کم ہونے کے ساتھ ہی ایکٹو کیسز کی تعداد کم ہو کر 81 ہو گئی ہے۔ اس دوران کورونا انفیکشن سے چھٹکارا پانے والوں کی کل تعداد بڑھ کر 79,88,762 ہوگئی ہے اور ریاست میں مرنے والوں کی تعداد 1,48,421 پر مستحکم ہے۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.