ETV Bharat / bharat

India Corona Update بھارت میں گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا سے کوئی موت نہیں - بھارت میں کورونا کے نئے کیسز

وزارت صحت کے مطابق بھارت میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 92 نئے کورونا کیسز سامنے آئے ہیں۔ وہیں اچھی بات یہ ہے کہ گذشتہ 24 گھنٹے کے دوران کورونا کے ایک بھی مریض کی موت نہیں ہوئی ہے۔ new corona cases in India

بھارت میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا انفیکشن سے کوئی موت نہیں

author img

By

Published : Jun 21, 2023, 1:28 PM IST

نئی دہلی: ملک میں گذشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا انفیکشن سے کسی بھی مریض کی موت نہ ہونے کی وجہ سے مرنے والوں کی تعداد 5,31,898 پر برقرار ہے۔ دریں اثنا، ملک میں کورونا ویکسینیشن کا عمل بھی جاری ہے اور گذشتہ 24 گھنٹوں میں 356 افراد کو ویکسین لگائی گئی ہیں۔ ملک میں اب تک 220 کروڑ 67 لاکھ 34 ہزار 967 افراد کو ٹیکے لگائے جا چکے ہیں۔ بدھ کو وزارت صحت کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ملک میں متاثرہ افراد کی کل تعداد 4,49,93,671 ہو گئی ہے۔ ایکٹو کیسز کی تعداد 58 کم ہو کر 1786 رہ گئی ہے۔ اس کے ساتھ ہی مرنے والوں کی تعداد 5,31,898 پر مستحکم ہے۔

اسی عرصے میں کورونا انفیکشن سے صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 149 بڑھ کر 4 کروڑ 44 لاکھ 59 ہزار 987 تک پہنچ گئی ہے۔ ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران پنجاب میں تین ایکٹو کیسز کا اضافہ ہوا ہے۔ اس کے علاوہ اوڈیشہ میں دو، کرناٹک، کیرالہ، سکم اور اتر پردیش میں ایک ایک کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران بہار، چھتیس گڑھ، دہلی، گوا، گجرات، ہریانہ، ہماچل پردیش، مدھیہ پردیش، مہاراشٹر، میزورم، پڈوچیری، راجستھان، تمل ناڈو، تلنگانہ، تریپورہ اور مغربی بنگال میں کورونا کیسز میں کمی آئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: Corona Cases In India بھارت میں کورونا کی تیسری لہر کا زیادہ اثر نہیں پڑے گا، ڈاکٹر جعفری

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.