ETV Bharat / bharat

India Vs Australia Series  آسٹریلیا کے خلاف آخری دو ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کے لیے بھارتی ٹیم کا اعلان - بھارت کے ٹاپ تیز گیند باز جسپریت بمراہ

بھارت کے ٹاپ تیز گیند باز جسپریت بمراہ کو آسٹریلیا کے خلاف بارڈر-گاوسکر ٹرافی کے دیگر دو ٹیسٹ اور ایک روزہ سیریز کے لیے ٹیم میں شامل نہیں کیا گیا ہے۔

آئی پی ایل تک کوئی میچ نہیں کھیلیں گے بمراہ

author img

By

Published : Feb 19, 2023, 8:26 PM IST

Updated : Feb 19, 2023, 9:07 PM IST

نئی دہلی: بھارت کے ٹاپ تیز گیند باز جسپریت بمراہ کو آسٹریلیا کے خلاف بارڈر-گاوسکر ٹرافی کے دیگر دو ٹیسٹ اور ایک روزہ سیریز کے لیے ٹیم میں شامل نہیں کیا گیا ہے۔ اس کا مطلب ہے کہ بمراہ 31 مارچ سے شروع ہونے والی انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) سے پہلے کوئی میچ نہیں کھیلیں گے، حالانکہ اس بات کی کوئی تصدیق نہیں ہوئی ہے کہ وہ آئی پی ایل میں بھی کھیلیں گے۔

اتوار کو بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا (بی سی سی آئی) کی طرف سے جاری کردہ ریلیز کے مطابق ٹیسٹ سیریز میں محمد سراج، محمد شامی، امیش یادو اور جے دیو انادکٹ ہی ہندوستانی فاسٹ باؤلنگ کا محاذ سنبھالیں گے۔ سوراشٹرا کے کپتان انادکٹ کو بنگال کے خلاف رنجی ٹرافی فائنل کے دوسرے ٹیسٹ سے قبل ہندوستانی اسکواڈ سے ریلیزکردیا گیا تھا، تاہم ایک بارپھر ان کی ٹیم میں واپسی ہوئی ہے۔

کے ایل راہل ٹیسٹ سیریز کے دیگر دو میچوں کے لیے بھی ٹیم کا حصہ ہوں گے، حالانکہ بی سی سی آئی کی ریلیز کے مطابق وہ ٹیم کے نائب کپتان نہیں رہے ہیں۔ بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان تیسرا ٹیسٹ اندور (1-5 مارچ) اور چوتھا احمد آباد (9-13 مارچ) میں کھیلا جائے گا۔ اس کے بعد دونوں ٹیمیں 17 مارچ سے شروع ہونے والی تین ون ڈے میچوں کی سیریز میں آمنے سامنے ہوں گی۔ بی سی سی آئی نے بتایا کہ کپتان روہت شرما خاندانی وجوہات کی وجہ سے پہلا ون ڈے نہیں کھیل سکیں گے اور ان کی غیر موجودگی میں ہاردک پانڈیا قیادت کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں: India vs Sri Lanka ODI Series جسپریت بمراہ سری لنکا کے خلاف ون ڈے سیریز سے باہر

آسٹریلیا کے خلاف تیسرے اور چوتھے ٹیسٹ کے لیے بھارت کا ٹیسٹ سکواڈ: روہت شرما (کپتان)، لوکیش راہل، شبھمن گل، چیتشور پجارا، وراٹ کوہلی، کے ایس بھرت (وکٹ کیپر)، ایشان کشن (وکٹ کیپر)، روی چندرن اشون، اکشر پٹیل، کلدیپ یادو رویندرا جڈیجہ، محمد شامی، محمد سراج، شریاس ائیر، سوریہ کمار یادو، امیش یادو، جے دیو انادکٹ۔

آسٹریلیا کے خلاف ہندوستان کا ون ڈے اسکواڈ: روہت شرما (کپتان)، شبھمن گل، وراٹ کوہلی، شریاس ائیر، سوریہ کمار یادو، کے ایل راہل، ایشان کشن (وکٹ کیپر)، ہاردک پانڈیا (نائب کپتان)، رویندر جڈیجہ، کلدیپ یادو، واشنگٹن سندر، یزویندر چہل ، محمد شامی، محمد سراج، عمران ملک، شاردل ٹھاکر، اکشر پٹیل، جے دیو انادکٹ۔

یواین آئی

Last Updated : Feb 19, 2023, 9:07 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.