ETV Bharat / bharat

نتیش کمار کی حلف برداری دیوالی کے بعد ہونے کا امکان - نومبر کے آخر میں لیں گے حلف

بہار اسمبلی انتخابات میں حکمراں این ڈی اے اتحاد کو اکثریت ملنے کے بعد سبھی کی نگاہیں اگلی حکومت کے قیام پر مرکوز ہیں اور اس بات کا امکان ہے کہ دیوالی کے بعد اگلے ہفتے ہی ایک نئی حکومت تشکیل دی جائے گی، ذرائع نے بدھ کے روز یہ معلومات دیتے ہوئے کہا ہے کہ جے ڈی یو کے صدر نتیش کمار ایک بار پھر وزیر اعلی بنیں گے۔

نتیش کمار کی حلف برداری دیوالی کے بعد ہونے کا امکان

author img

By

Published : Nov 12, 2020, 10:03 AM IST

بہار اسمبلی انتخابات 2020 میں این ڈی اے کی فتح کے بعد حلف برداری کی تیاریاں اب شروع ہوگئی ہیں، مختلف میڈیا ذرائع کے حوالے سے موصول اطلاعات کے مطابق دیوالی کے بعد نتیش کمار بہار کے وزیر اعلی کی حیثیت سے حلف لے سکتے ہیں، یہ ساتویں بار ہوگا جب نتیش کمار وزیر اعلی کے عہدے کا حلف لیں گے۔

بہار اسمبلی انتخابات میں حکمراں این ڈی اے اتحاد کو اکثریت ملنے کے بعد سبھی کی نگاہیں اگلی حکومت کے قیام پر مرکوز ہیں اور اس بات کا امکان ہے کہ دیوالی کے بعد اگلے ہفتے ہی ایک نئی حکومت تشکیل دی جائے گی، ذرائع نے بدھ کے روز یہ معلومات دیتے ہوئے کہا ہے کہ جے ڈی یو کے صدر نتیش کمار ایک بار پھر وزیر اعلی بنیں گے۔

نتیش کمار ساتویں بار اس سے قبل نومبر کے آخر میں ، موجودہ حکومت کی میعاد کے پیش نظر وہ استعفیٰ گورنر کو بھیج سکتے ہیں۔

بہار میں سب سے طویل عرصہ تک وزیر اعلی رہنے کا ریکارڈ شری کرشنا سنگھ کے نام ہے جو 17 برس اور 52 دن تک اس عہدے پر فائز رہے۔ نتیش کمار 14 سال اور 82 دن سے اس عہدے پر ہیں۔

  • نتیش کمار (اس وقت سمتا پارٹی کے رہنما) نے پہلی بار 3 مارچ 2000 کو بہار کے وزیر اعلی کی حیثیت سے حلف لیا تھا، لیکن اکثریت کی کمی کے سبب انہیں استعفیٰ دینا پڑا۔
  • دوسری بار ریاست کے وزیر اعلی طور پر 24 نومبر سنہ 2005 کو حلف لیا۔
  • تیسری مرتبہ 26 نومبر 2010 کو وزیر اعلی بنے۔
  • 22 فروری 2015 کو چوتھی مرتبہ حلف لیا،
  • آر جے ڈی کے ساتھ اتحاد میں 20 نومبر کو 2015 کو انہوں نے پانچویں مرتبہ ویزر اعلی کے طر پر حلف لیا۔
  • آر جے ڈی سے علیحدگی کے بعد نتیش کمار نے 27 جولائی 2017 کو انہوں نے چھٹی بار حلف لیا۔

وزیر اعلی کے عہدے کا حلف اٹھانے کے بعد کمار کا نام گذشتہ دو دہائیوں میں سات بار وزیر اعلی کے عہدے کا حلف اٹھانے کے خصوصی زمرے میں آجائے گا۔ سن 2000 میں انہوں نے پہلی بار وزیر اعلی کے عہدے کا حلف لیا تھا لیکن اکثریت نہیں ہونے کی وجہ سے انہیں مستعفی ہونا پڑا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: بہار میں کون حکومت بنائے گا ابھی یہ کہنا مشکل ہے: اجیت شرما

این ڈی اے کو واضح اکثریت ملنے کے بعد 2005 میں کماروزیر اعلی بنے، 2014 میں لوک سبھا انتخابات میں جے ڈی یو کی ناقص کارکردگی کے پیش نظر نتیش کمار نے اخلاقی بنیادوں پر وزیر اعلی کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا۔ تاہم ایک سال سے بھی کم عرصے میں وہ عہدے پر فائز ہو گئے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.