ETV Bharat / bharat

Nitin Gadkari arrives in Kashmir مرکزی وزیر نتن گڈکری کشمیر پہنچے - نتن گڈکری کشمیر پہنچے

تنن گڈکری سرینگر جموں شاہراہ پر تعمیر کئے جارہے فلائی اوور اور سرنگوں کا بھی جائزہ لیں گے۔ اس اہم شاہراہ پر ضلع رامبن کے 60 کلومیٹر راستے پر سرما میں شاہراہ کو بند کیا جاتا ہے جس سے آمدورفت متاثر ہوتا ہے۔ تاہم اس 60 کلومیٹر شاہراہ پر نیشنل ہائی وے اتھارٹی آف انڈیا کی جانب سے فلائی اوور، ٹنلز اور ویا ڈکٹ تعمیر کئے جارہے جو پرانی شاہراہ کا متبادل ہوگا۔

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By

Published : Apr 9, 2023, 8:25 PM IST

مرکزی وزیر برائے روڈ ٹرانسپورٹ اور ہائی وے نتن گڈکری آج دوپہر سرینگر پہنچے۔ موصوف وزیر پیر اور منگل کو کشمیر کے دورے پر ہیں جبکہ اس دوران وہ جموں سرینگر شاہراہ کی تعمیر کا جائزہ لیں گے۔ نتن گڈکری سرینگر۔ورلیہ کو جوڑنے والے زوجیلا ٹنل کی تعمیراتی کام کا بھی جائزہ لیں گے۔ زوجیلا ٹنل پر گزشتہ دو برسوں سے کام جاری ہے اور سرکار کے مطابق یہ پراجکٹ 2026 میں مکمل ہوجائے گا۔ موسم سرما میں بزوجیلا پاس بھاری برفباری کی وجہ سے یہ تقریبا چھ ماہ تک بند ہوتی ہے جس سے لداخ یونین ٹریٹری کا رابطہ کشمیر سے منقطع ہوتا ہے۔ ٹنل کی تعمیر سے یہ شاہراہ سال بھر کے لئے کھلی رہے گی۔

تنن گڈکری سرینگر جموں شاہراہ پر تعمیر کئے جارہے فلائی اوور اور سرنگوں کا بھی جائزہ لیں گے۔ اس اہم شاہراہ پر ضلع رامبن کے 60 کلومیٹر راستے پر سرما میں شاہراہ کو بند کیا جاتا ہے جس سے آمدورفت متاثر ہوتا ہے۔ تاہم اس 60 کلومیٹر شاہراہ پر نیشنل ہائی وے اتھارٹی آف انڈیا کی جانب سے فلائی اوور، ٹنلز اور ویا ڈکٹ تعمیر کئے جارہے جو پرانی شاہراہ کا متبادل ہوگا۔

نیشنل ہائی وے اتھارٹی آف انڈیا کے مطابق یہ تمام پروجکٹ سنہ 2025 کے اواخر تک مکمل ہوں گے جس کے بعد جموں سرینگر شاہراہ پورا سال ٹریکف چلے گا اور موسم کی خرابی کا اس پر کوئی اثر نہیں ہوگا۔ مرکزی وزیر نتن گڈکری ان پروجکٹ کا جائزہ لیں گے اور جو پروجکٹ مکمل ہوئے ہیں انکا افتتاح انجام دیں گے۔ قابل ذکر ہے کہ نتن گڈکری نے حالیہ دنوں میں بجٹ سے کشمیر میں ضلع بارہمولہ، سرینگر اوڑی ہائی وے کی تعمیر کے لیے تقریبا دو ہزار کروڑ روپئے واگزار کئے۔

یہ بھی پڑھیں: Z-Morh Tunnel نتن گڈکری 10 اپریل کو زیڈ موڑ ٹنل کا افتتاح کریں گے

اس کے علاوہ نتن گڈکری نے سوپیا بائی پاس کی تعمیر کے لئے تین سو سے زائد کروڈ روپئے واگزار کئے ہیں۔ اس بائی پاس کا سرینگر جموں ہائی وے سے ضلع اننت ناگ کے بجبہاڑہ علاقوں کو جوڑنے میں اہم رول ہوگا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.