چنئی: وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن نے کہا کہ سینگول ایک قومی خزانہ ہے جس کا تمل ناڈو اور بھارت کی آزادی سے گہرا تعلق ہے۔ یہ مذہبی حکمرانی کی چول روایت ہے۔ سینگول منصفانہ اور مساوی طرز حکمرانی کے لیے "احکامات" (تمل میں "آنائی") فراہم کرتا ہے۔ 'سینگول ' بھارت کی آزادی کی عکاسی کرتا ہے اور یہ انگریزوں سے بھارت کی آزادی کی علامت ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم سینگول کو اسپیکر کی نشست کے قریب نصب کر کے تمل ناڈو اور ریاست کے لوگ فخر محسوس کریں گے اور یہ سینگول اگلے 100 سال تک بھارت کی علامت رہے گا۔ وزیر خزانہ نے کہا کہ اس میں کوئی سیاست نہیں ہے اور سپیکر نے اپوزیشن جماعتوں کے رہنماؤں کو باضابطہ مدعو کیا ہے۔ سیتا رمن نے کہا کہ ''اپوزیشن جماعتوں کو نئی پارلیمنٹ کے افتتاح کے بائیکاٹ کے فیصلے پر نظر ثانی کرنی چاہیے۔ صدر جمہوریہ پر سخت تنقید کرنے والے اب ان سے نئے پارلیمنٹ ہاؤس کا افتتاح کرنے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔ کم از کم اپوزیشن جماعتوں کو عوام کی بہتری کے لیے اس افتتاحی تقریب میں شرکت کرنی چاہیے۔‘‘
وزیر خزانہ نے اس سلسلے میں بنائی گئی خصوصی ویب سائٹ پر بھی روشنی ڈالی، جو ہندوستان کی آزادی کے لیے سینیگول کی اہمیت اور تمل ناڈو کے ساتھ اس کے تعلقات کو اجاگر کرتی ہے۔ سینیگول کے معنی بہت وسیع ہیں ، جو ایک تمل لفظ ’’ سماّئی ‘‘ سے لیا گیا ہے ، جس کے معنی ہیں ’’ تقویٰ ‘‘ ۔ اسے تمل ناڈو میں ایک سرکردہ دھارمک مٹھ کے اعلیٰ پجاریوں کا آشیرواد حاصل ہے۔ نندی ، جو ’’ نیا ئے ‘‘ کی علمبردار ہے ، سینیگول کے سب سے اوپر ہاتھ سے تراشی گئی ہے ۔ سب سے اہم بات یہ ہے کہ سینیگول کو حاصل کرنے والے کو منصفانہ اور درست طور پر حکمرانی ( تمل میں آنائی) کا حق حاصل ہوتا ہے
یہ بھی پڑھیں: Sitharaman On Economy ہندوستان کو عالمی اقتصادی منظر نامے اور جغرافیائی سیاسی حالات پر تشویش، سیتارمن
یواین آئی