ETV Bharat / bharat

Kanhaiya Lal Murder Case: کنہیا لال قتل معاملے میں این آئی اے اجمیر پہنچی

راجستھان میں ادے پور کنہیا لال قتل معاملے کی جانچ کرنے والی قومی تفتیشی ایجنسی (این آئی اے) آج اجمیر پہنچ گئی۔

Kanhaiya Lal Murder Case
کنہیا لال قتل معاملے میں این آئی اے اجمیر پہنچی
author img

By

Published : Jul 11, 2022, 3:21 PM IST

اجمیر: موصولہ اطلاع کے مطابق اجمیر میں این آئی اے قاتلوں کے رابطے کے سلسلے میں گوہر چشتی نام کے نوجوان کی تلاش کر رہی ہے اور اسی لیے این آئی اے کی ٹیم اجمیر درگاہ تھانے پہنچی اور وہاں کے سی سی ٹی وی فوٹیج کو چیک کیا۔

یہ بھی پڑھیں:

Kanhaiya lal Murder Case: مولانا ضیاء الدینؒ درگاہ کے ذمہ داران کی عوام سے ایپل، افواہوں پر دھیان نہ دیں

این آئی اے نے درگاہ پولیس اسٹیشن کے کنٹرول روم سے گزشتہ دو تین ماہ کے سی سی ٹی وی فوٹیج کو ضبط کر لیا۔ گوہر چشتی پر 17 جون کو اجمیر میں درگاہ کے نظام گیٹ کے باہر اشتعال انگیز نعرے لگانے کا الزام ہے جب نوپور شرما معاملے میں نماز جمعہ کے بعد مسلم برادری کی طرف سے امن مارچ نکالا گیا تھا۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.