احمد آباد: نیشنل انویسٹی گیشن ایجنسی ( این آئی اے) نے اتوار کو گجرات، مدھیہ پردیش، بہار، کرناٹک، مہاراشٹر اور اترپردیش میں چھاپے مارے اور 13 مقامات پر سرچ آپریشن کیے۔ اس دوران چھ ریاستوں میں 'داعش سے متعلق سرگرمیوں' کے سلسلے میں چھاپے مارے گئے۔ ایجنسی کے اعلیٰ ذرائع نے بتایا کہ قومی تحقیقاتی ایجنسی یہ پتہ لگانے کی کوشش کر رہی ہے کہ ادے پور قتل معاملہ کا تعلق مہاراشٹر اور گجرات میں ہوئی حالیہ ہلاکت سے تو نہیں ہے۔ ریاست میں اس معاملے میں اب تک پانچ لوگوں کو پوچھ گچھ کے لیے گرفتار کیا گیا ہے۔ NIA, ATS and SOG Raids at 4 District in Gujarat in ISIS Module 2021 Case
گجرات کے بھروچ، سورت، نوساری اور احمد آباد اضلاع میں تلاشی لی گئی۔ سورت شہر کے سید پورہ علاقے میں این آئی اے، گجرات اے ٹی ایس اور ایس او جی کی جانب سے سرچ آپریشن کیا گیا۔ بتایا جاتا ہے کہ نوساری کے گاؤں دابھیل کے ایک مدرسہ میں زیر تعلیم چار طلبا سے پوچھ گچھ کی جا رہی ہے۔ دوسری طرف این آئی اے اور اے ٹی ایس کی ٹیم احمد آباد کے شاہ پور کے نندنوان سوسائٹی پارٹ 2 پہنچے۔
این آئی اے، گجرات اے ٹی ایس اور ایس او جی کی جانب سے سید پورہ علاقہ میں تلاشی مہم چلائی گئی، جس میں سورت کے سید پورہ علاقہ میں محمد پیلس کی دوسری منزل پر رہنے والے جلیل نام نوجوان کو حراست میں لے کر ایس او جی آفس لے جایا گیا اور اب ان سے این آئی اے، گجرات اے ٹی ایس اور ایس او جی پوچھ گچھ کر رہی ہے۔ ذرائع کے مطابق این آئی اے، گجرات اے ٹی ایس اور ایس او جی کے ذریعہ حراست میں لیے گئے نوجوان کو کرناٹک اور تمل ناڈو میں گرفتار ملزمین سے پوچھ گچھ کے بعد سورت سے گرفتار کیا گیا ہے۔ ملزم کے پاس سے قابل اعتراض لٹریچر ملا ہے۔ واٹس ایپ اور ٹیلی گرام گروپس کی چھان بین کی جا رہی ہے۔
مزید پڑھیں:
Udaipur Murder Case: ادے پور قتل کیس میں این آئی اے کا نیا انکشاف
این آئی اے اور اے ٹی ایس نندنون احمد آباد کے شاہ پور کے سوسائٹی پارٹ 2 پہنچے جہاں امداد اللہ عبدالستار شیخ کے گھر پر چھاپہ مارا گیا۔ گجرات کے انسداد دہشت گردی اسکواڈ (اے ٹی ایس) نے کہا کہ تین لوگوں سے پوچھ گچھ کی جا رہی ہے۔ نوساری کے ڈابھیل گاؤں کے ایک مدرسہ میں زیر تعلیم چار طلبہ سے پوچھ گچھ کی بات کہی جارہی ہے۔ معلوم ہوا ہے کہ سوشل میڈیا پر کئے گئے میسجز کی بنیاد پر این آئی اے، اے ٹی ایس اور سنٹرل آئی بی نے کارروائی کی ہے۔ اس کی سرکاری طور پر تصدیق نہیں ہوئی ہے لیکن یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ انہیں پوچھ گچھ کے لیے سورت لے جایا گیا ہے۔
بھروچ میں این آئی اے کے ذریعہ مدرسہ میں تلاشی لی گئی۔ حماد نامی شخص کو بھی گرفتار کیا گیا ہے۔ حماد اور اقبال کو مدرسے سے گرفتار کیا گیا ہے۔ بین الاقوامی کال کے مشتبہ حقائق ملنے کے بعد صبح سے ان کے شاہ پور گھر پر سرچ آپریشن شروع کیا گیا۔ اے ٹی ایس کے شک میں آئے تیسرے بیٹے عمار شیخ کی بھی تلاش کی جا رہی ہے۔ اے ٹی ایس نے آج صبح ان کے والد امداد اللہ شیخ کو مشتبہ ثبوتوں کے ساتھ حراست میں لے لیا ہے۔
ایجنسی نے گجرات کے بھروچ، سورت، نوساری اور احمد آباد اضلاع اور مدھیہ پردیش کے بھوپال اور رائسین اضلاع میں تلاشی لی۔ بہار کے ارریہ ضلع، کرناٹک کے بھٹکل اور ٹمکور شہر کے اضلاع، مہاراشٹر کے کولہاپور اور ناندیڑ اضلاع اور اتر پردیش کے دیوبند اضلاع میں اتوار کو ہوئی چھاپے ماری میں کہا گیا کہ مجرمانہ دستاویزات ضبط کئے گئے ہیں۔ ایجنسی نے 25 جون کو از خود نوٹس لیتے ہوئے تعزیرات ہند (IPC) کی دفعہ 153A اور 153B اور غیر قانونی سرگرمیاں (روک تھام) ایکٹ کی دفعہ 18، 18B، 38، 39 اور 40 کے تحت مقدمہ درج کیا تھا۔ مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔