ETV Bharat / bharat

NIA Announces Reward on Dawood Ibrahim این آئی اے نے داؤد ابراہیم کے بارے میں معلومات دینے پر انعام کا اعلان کیا - داؤد ابراہیم سمیت متعدد پر انعام

نیشنل انویسٹی گیشن ایجنسی (این آئی اے) نے داؤد ابراہیم کے بارے میں معلومات دینے پر انعام کا اعلان کیا ہے۔ اس کے علاوہ انڈر ورلڈ ڈان کے ساتھیوں پر انعام کا اعلان کیا گیا ہے۔ NIA announces Rs 25 lakh reward on Dawood Ibrahim

NIA announces Rs 25 lakh reward on  Dawood Ibrahim
این آئی اے نے داؤد ابراہیم کے بارے میں معلومات دینے پر انعام کا اعلان کیا
author img

By

Published : Sep 1, 2022, 12:17 PM IST

ممبئی: این آئی اے نے انڈر ورلڈ ڈان داؤد ابراہیم کے بارے میں معلومات دینے پر انعام کا اعلان کیا ہے۔ اعلان کے مطابق انڈر ورلڈ ڈان داؤد ابراہیم کے بارے میں معلومات دینے والے کو 25 لاکھ روپے کا انعام دیا جائے گا۔ اس کے ساتھ چھوٹا شکیل کے بارے میں معلومات دینے والوں کے لیے 20 لاکھ روپے بطور انعام دیئے جائیں گے۔ اس سے قبل اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی جانب سے بھی اس سلسلے میں 25 ملین ڈالر کے انعام کا اعلان کیا جا چکا ہے۔ ساتھ ہی انیس ابراہیم شیخ، جاوید چکنا، ٹائیگر میمن کے لیے 15-15 لاکھ روپے کے انعام کا اعلان کیا گیا ہے۔ NIA announces Rs 25 lakh reward on Dawood Ibrahim

بتادیں کہ داؤد ابراہیم بھارت میں سنہ 1993 کے ممبئی دھماکوں سمیت کئی مقدمات میں مطلوب ہے۔ داؤد ابراہیم کے علاوہ لشکر طیبہ کے سربراہ حافظ سعید، جیش محمد کے سربراہ مولانا مسعود اظہر، حزب المجاہدین کے سید صلاح الدین اور قریبی ساتھی عبدالرؤف اصغر بھی بھارت کو مطلوب افراد کی فہرست میں شامل ہیں۔

این آئی اے نے رواں برس فروری میں داؤد ابراہیم کے خلاف نیا مقدمہ درج کیا تھا۔ ایجنسی کو اطلاع ملی تھی کہ ڈی کمپنی(داؤد ابراہیم گینگ) نے پاکستانی خفیہ ایجنسی آئی ایس آئی اور شدت پسند گروپوں کی مدد سے بھارت میں ایک خصوصی یونٹ تیار کیا ہے جس کے ذریعے بڑے سیاستدانوں اور تاجروں کو نشانہ بنانے کا منصوبہ ہے۔ اس کے ساتھ ایجنسی کو یہ اطلاع بھی ملی تھی کہ اس کے ذریعے وہ سلیپر سیل کو بھی مدد فراہم کرے گی۔ نیشنل انویسٹی گیشن ایجنسی (این آئی اے) نے انڈر ورلڈ ڈان داؤد ابراہیم کے قریبی ساتھیوں کے تھکانوں پر چھاپہ مارا ہے۔ ممبئی اور میرا بھائیندر میں کُل 29 مقامات پر چھاپے مارے گئے۔ جہاں سے بھاری رقم اور اسلحہ ضبط کیے گئے ہیں۔ ایک معاملے میں، این آئی اے نے ممبئی کمشنریٹ حدود میں 24 مقامات اور میرا۔بھائیندر کمشنریٹ حدود میں 5 مقامات پر چھاپے مارے۔

خبر ہے کہ داؤد ابراہیم کے مشتبہ ساتھیوں سے الیکٹرانک آلات، رئیل اسٹیٹ سرمایہ کاری کے دستاویزات، نقدی اور ہتھیار ضبط کیے گئے تھے۔ اے این آئی نے اطلاع دی ہے کہ مشتاق عبدالرزاق میمن ڈی کمپنی کی بین الاقوامی دہشت گردانہ سرگرمیوں سے منسلک تھا، جس میں داؤد ابراہیم کے بھائی اور اس کے ساتھی ملوث تھے۔ این آئی اے نے یہ بھی بتایا ہے کہ داؤد کے مشتبہ ساتھیوں سے الیکٹرانک آلات، رئیل اسٹیٹ سرمایہ کاری کے دستاویزات، نقدی اور ہتھیار ضبط کیے گئے ہیں۔

مزید پڑھیں:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.