ETV Bharat / bharat

سپریم کورٹ کے نو ججوں نے حلف لیا

author img

By

Published : Aug 31, 2021, 12:45 PM IST

Updated : Aug 31, 2021, 1:09 PM IST

سپریم کورٹ آف انڈیا کی تاریخ میں یہ پہلی بار ہورہا ہے کہ ایک ہی وقت میں نو ججز اپنے عہدے کے لیے حلف لے رہے ہیں۔ منگل کے روز نئے ججوں کے حلف لینے کے ساتھ عدالت عظمیٰ میں سی جے آئی سمیت ججوں کی تعداد 33 ہوجائے گی، جب کہ چیف جسٹس سمیت ججوں کی منظور شدہ تعداد 34 ہے۔

سپریم کورٹ کے نئے نو ججوں نے حلف لیا
سپریم کورٹ کے نئے نو ججوں نے حلف لیا

چیف جسٹس آف انڈیا (سی جے آئی) این وی رمنا نے منگل کے روز سپریم کورٹ میں جج کے عہدے کے طور پر تین خواتین ججوں سمیت نو ججوں کو حلف دلایا ہے۔ سپریم کورٹ کی تاریخ میں یہ پہلا موقع ہے جب نو جج ایک ساتھ اس عہدے کے لیے حلف لے رہے ہیں۔ اس طرح سپریم کورٹ میں ججوں کی کل تعداد 33 ہوجائے گی۔

سپریم کورٹ کے نئے نو ججوں نے حلف لیا

روایتی طور پر نئے ججوں کو عہدے کا حلف چیف جسٹس کے کورٹ روم میں دلوایا جاتا ہے۔ تاہم حلف برداری کی یہ تقریب سپریم کورٹ کے اضافی بلڈنگ کمپلیس میں موجود آڈیٹوریم میں منعقد ہوئی، جہاں کووڈ کے رہنما ہدایت پر مکمل طور پر عمل کیا گیا۔

منگل کے روز نئے نو ججوں کے حلف لینے کے ساتھ عدالت عظمیٰ میں سی جے آئی سمیت ججوں کی تعداد 33 ہوجائے گی، جب کہ چیف جسٹس سمیت ججوں کی منظور شدہ تعداد 34 ہے۔

سپریم کورٹ کے ججوں کے طور پر حلف لینے والے نو نئے ججوں کی فہرست میں شامل ہیں، جسٹس ابھے شرینواس اوکا، جو کرناٹک ہائی کورٹ کے چیف جسٹس تھے۔ اس کے بعد گجرات ہائی کورٹ میں بطور چیف جسٹس اپنی خدمات انجام دے چکے جسٹس وکرم ناتھ، سکم ہائی کورٹ کے چیف جسٹس رہ چکے جسٹس جتیندر کمار مہیشوری، کیرالہ ہائی کورٹ کے جج رہ چکے جسٹس سی ٹی روی کمار اور سینیئر ایڈوکیٹ اور سابق ایڈیشنل سالیسیٹر جنرل پی ایس نرسمہا شامل ہیں۔

وہیں جن تین خواتین ججوں نے حلف لیا ہے، ان میں جسٹس بی وی ناگراتھنا (کرناٹک ہائی کورٹ)، جسٹس ہما کوہلی (تلنگانہ ہائی کورٹ) اور جسٹس بیلا ترویدی (گجرات ہائی کورٹ) شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:سپریم کورٹ کے نئے مقرر کردہ جج منگل کو حلف لیں گے

جسٹس بی وی ناگراتھنا 2027 میں ملک کی پہلی خاتون چیف جسٹس بن سکتی ہیں۔ جسٹس ناگراتھنا کی پیدائیش 30 اکتوبر 1962 کو ہوئی تھی اور وہ سابق چیف جسٹس ای ایس وینکٹ رمیا کی بیٹی ہیں۔ ان نو نئے ججوں میں سے تین، جسٹس ناتھ اور جسٹس ناگراتھنا اور جسٹس نرسمہا، چیف جسٹس بننے کی قطار میں شامل ہیں۔

واضح رہے کہ پچھلے دس سالوں میں ججوں کی کل تعداد میں سب سے کم تعداد اب بھی کام کررہی ہے۔ یعنی 34 ججوں کی منظور شدہ تعداد میں سے صرف 24 جج ہی کام کررہے ہیں۔ تاہم نو ججوں کی آمد کے بعد بھی ایک نشست خالی رہے گی۔

وہیں، دوسری طرف جسٹس بی وی ناگراتھنا، جسٹس ہما کوہلی اور جسٹس بیلا ترویدی کے آنے کے بعد سپریم کورٹ میں چار خواتین جج ہوں گی، جن میں جسٹس اندرا بنرجی بھی شامل ہیں، جو پہلے سے ہی یہاں خدمات انجام دے رہی ہیں۔ ان میں سے جسٹس بی وی ناگراتھنا 2027 میں ملک کی پہلے چیف جسٹس بن سکتی ہیں۔

واضح رہے کہ ہائی کورٹ کے جج 62 سال کی عمر میں ریٹائر ہوتے ہیں جب کہ سپریم کورٹ کے ججوں کی ریٹائرمنٹ کی عمر 65 سال ہوتی ہے۔

Last Updated : Aug 31, 2021, 1:09 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.