نئی دہلی: مرکزی حکومت نے اتوار کو مختلف ہائی کورٹس کے ججوں کے عہدے میں ترقی دے کر چیف جسٹس بنانے اور منتقل کرنے کا اعلان کیا ہے۔ قانون اور انصاف کی مرکزی وزارت کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق، صدر رام ناتھ کووند نے بھارت کے چیف جسٹس کی سفارش پر تلنگانہ ہائی کورٹ کے جج ستیش چندر شرما کا تبادلہ دہلی ہائی کورٹ کے چیف جسٹس کے طورپر کیا ہے۔New Chief Justices Appointed
نوٹیفکیشن کے مطابق، دہلی ہائی کورٹ کے چیف جسٹس ویپن سانگھی کو عہدے میں ترقی دے کر اتراکھنڈ ہائی کورٹ میں چیف جسٹس کے طور پر مقرر کیا گیا ہے۔ اسی طرح بامبے ہائی کورٹ کے جج اے اے سید کو ہماچل پردیش ہائی کورٹ اور جسٹس ایس ایس شندے کو راجستھان ہائی کورٹ، گجرات ہائی کورٹ کی جج رشمین ایم چھایا کو گوہاٹی ہائی کورٹ اور تلنگانہ ہائی کورٹ کے جج اجول بھوئیاں کو اسی ہائی کورٹ میں چیف جسٹس مقرر کیا گیا ہے۔ (یو این آئی)