ETV Bharat / bharat

PM Modi on Forest Conservation جنگلات کے تحفظ کیلئے زیادہ سنجیدگی سے کام کرنے کی ضرورت، مودی

وزیر اعظم نریندر مودی نے آج پانی اور جنگلات کے تحفظ کے لیے سنجیدگی سے کام کرنے پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ آج کا نیا بھارت، نئی سوچ، نئی ایپروچ کے ساتھ آگے بڑھ رہا ہے۔ آج بھارت بھی تیزی سے ترقی کرنے والی معیشت ہے اور اپنے ماحولیاتی نظام کو مسلسل مضبوط کر رہا ہے۔ ہمارے جنگلات میں اضافہ ہوا ہے اور جھیلوں کا رقبہ بھی تیزی سے بڑھ رہا ہے۔ PM Modi on Forest Conservation

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By

Published : Sep 23, 2022, 3:54 PM IST

ایکتا نگر (کیوڈیا، گجرات): وزیر اعظم نریندر مودی نے آج پانی اور جنگلات کے تحفظ کے لیے سنجیدگی سے کام کرنے پر زور دیا اور کہا کہ سرکلر اکانومی، سالڈ ویسٹ مینجمنٹ اور سنگل یوز پلاسٹک سے آزادی کی مہم کوزیادہ سے زیادہ فروغ دینے کی ضرورت ہے۔PM Modi on Forest Conservation

مودی نے گجرات کے ایکتا نگر کیوڈیا میں ورچوئل میڈیم کے ذریعے ملک کی تمام ریاستوں کے وزرائے ماحولیات کی کانفرنس سے خطاب کیا۔ اس پروگرام میں مرکزی جنگلات، ماحولیات اور موسمیاتی تبدیلی کے وزیر بھوپیندر یادو اور گجرات کے وزیر اعلی بھوپیندر پٹیل بھی موجود تھے۔

وزیر اعظم نے کہا، 'ہم ایک ایسے وقت میں ملاقات کر رہے ہیں جب ہندوستان اگلے 25 سالوں کے لیے نئے اہداف طے کر رہا ہے۔ مجھے یقین ہے کہ آپ کی کوششوں سے ماحولیات کے تحفظ میں بھی مدد ملے گی اور ہندوستان کی ترقی بھی اسی رفتار سے ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ آج کا نیا بھارت نئی سوچ، نئی ایپروچ کے ساتھ آگے بڑھ رہا ہے۔ آج بھارت بھی تیزی سے ترقی کرنے والی معیشت ہے اور اپنے ماحولیاتی نظام کو مسلسل مضبوط کر رہا ہے۔ ہمارے جنگلات میں اضافہ ہوا ہے اور جھیلوں کا رقبہ بھی تیزی سے بڑھ رہا ہے۔ اپنے عزم کو پورا کرنے کے ہمارے ٹریک ریکارڈ کی وجہ سے ہی آج دنیا ہندوستان کے ساتھ بھی جڑ رہی ہے۔ گزشتہ برسوں میں گیر کے شیروں، ٹائیگر، ہاتھیوں، ایک سینگ والے گینڈوں اورتیندووں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے۔ مدھیہ پردیش میں چند روز قبل چیتا کی گھرواپسی سے ایک نیا جوش و خروش لوٹ آیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہندوستان نے 2070 تک صفر کے اخراج کا ہدف مقرر کیا ہے۔ اب ملک کی توجہ آلودگی سے پاک ترقی پر ہے، آلودگی سے پاک روزگار پر ہے اور ان تمام مقاصد کے حصول کے لیے ہر ریاست کی وزارت ماحولیات کا کردار بہت بڑا ہے۔ انہوں نے کہا، ''میں تمام وزیر ماحولیات سے ریاستوں میں سرکلر اکانومی کو زیادہ سے زیادہ فروغ دینے کی درخواست کروں گا۔ اس سے ٹھوس فضلہ کے انتظام اور ایک باراستعمال ہونے والی پلاسٹک کے خاتمے کی ہماری مہم کو تقویت ملے گی۔

مسٹرمودی نے کہا کہ آج کل ہم دیکھتے ہیں کہ کبھی جن ریاستوں میں پانی کی فراوانی تھی، زمینی پانی کی سطح اوپر رہتی تھی، آج وہاں پانی کی قلت ہے۔ یہ چیلنج صرف پانی سے متعلق محکمے کا نہیں ہے بلکہ محکمہ ماحولیات کو بھی اسے اتنا ہی بڑا چیلنج سمجھنا ہوگا۔ جنگلوں کی آگ کی وجہ سے عالمی اخراج میں ہندوستان کا حصہ گرچہ نہ ہونے کے برابر ہو، لیکن ہمیں ابھی سے ہوشیار رہنا ہوگا۔ ہر ریاست میں جنگل کی آگ سے نمٹنے کانظام مضبوط ہو، تکنیک پر مبنی ہو، یہ بہت ضروری ہے۔

انہوں نے کہا کہ جدید انفراسٹرکچر کے بغیر ملک کی ترقی، اہل وطن کا معیار زندگی بہترکرنے کی کوششیں کامیاب نہیں ہو سکتیں۔ لیکن ہم نے دیکھا ہے کہ ماحولیات کی منظوری کے نام پر ملک میں جدید انفراسٹرکچر کی تشکیل کو کس طرح پیچیدہ بنایادیاجاتا تھا۔ پریویش پورٹل، ماحولیات سے متعلق ہر قسم کی منظوری کے لیے سنگل ونڈو میڈیم بنا ہے۔ یہ شفاف بھی ہے اور اس سے منظوری کے لیے ہونے والی بھاگ دوڑ بھی کم ہورہی ہے۔ 8 سال پہلے تک ماحولیات کی منظوری میں جہاں 600 دن سے زیادہ وقت لگتا تھا، آج 75 دن لگتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: inauguration National Conference of Environment Ministers وزیر اعظم مودی آج ماحولیات کے وزراء کی قومی کانفرنس کا افتتاح کریں گے

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.