ETV Bharat / bharat

Pawar welcomes Mohan Bhagwat Statement شرد پوار نے موہن بھاگوت کے بیان کا خیر مقدم کیا - ورن اور ذات پر دیئے گئے ریمارکس

شرد پوار نے ہفتہ کو راشٹریہ سویم سیوک سنگھ کے سربراہ موہن بھاگوت کے 'ورن اور ذات' پر دیئے گئے ریمارکس کی تعریف کی اور کہا کہ اس طرح کے بیانات کو حقیقی شکل لینا چاہیے۔ صرف کہنے کی حد تک یہ بیان نہیں ہونا چاہئے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ پوری دنیا میں پرانی نسلوں نے ہر جگہ غلطیاں کی ہیں اور بھارت بھی اس سے مستثنیٰ نہیں ہے۔ یہ تسلیم کرنے میں کوئی ہچکچاہٹ نہیں ہونی چاہیے کہ ہمارے اسلاف نے غلطیاں کیں۔Pawar welcomes Mohan Bhagwat Statement

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By

Published : Oct 8, 2022, 10:13 PM IST

ناگپور: نیشنلسٹ کانگریس پارٹی (این سی پی) کے سربراہ شرد پوار نے ہفتہ کو راشٹریہ سویم سیوک سنگھ (آر ایس ایس) کے سربراہ موہن بھاگوت کے 'ورن اور ذات' پر دیئے گئے ریمارکس کی تعریف کی اور کہا کہ اس طرح کے بیانات کو حقیقی شکل لینا چاہیے۔ صرف کہنے کی حد تک یہ بیان نہیں ہونا چاہئے۔Pawar welcomes Mohan Bhagwat Statement

سنگھ کے سربراہ نے جمعہ کو ناگپور میں ایک کتاب ریلیز پروگرام میں کہا تھا کہ ورن اور ذات پات جیسے تصورات کو مکمل طور پر ختم کر دینا چاہیے۔ ہر وہ چیز جو ایک ہی معاشرے میں تفریق کا باعث بنتی ہے اسے ختم کرنا چاہیے۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ پوری دنیا میں پرانی نسلوں نے ہر جگہ غلطیاں کی ہیں اور بھارت بھی اس سے مستثنیٰ نہیں ہے۔ یہ تسلیم کرنے میں کوئی ہچکچاہٹ نہیں ہونی چاہیے کہ ہمارے اسلاف نے غلطیاں کیں۔

سنگھ کے سربراہ کے اسی بیان کا جواب دیتے ہوئے مسٹر پوار نے آج ناگپور میں ایک تقریب میں کہا کہ اس طرح کے بیانات قابل ستائش ہیں اور ایسی سوچ کو عملی جامہ پہنایا جانا چاہئے تاکہ یہ محض قول نہ رہ جائے۔این سی پی سربراہ نے کہا کہ ملک میں اس امتیازی سلوک کی وجہ سے سماج کا ایک بڑا طبقہ متاثر ہوا ہے اور جو لوگ ایسا کرنے کے ذمہ دار ہیں وہ آج یہ مان رہے ہیں کہ ایسی چیزوں کو ختم کرنے کی ضرورت ہے، تو یہ بہت اچھی بات ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس معاملے میں محض معافی مانگنا فرض کی تکمیل نہیں ہے بلکہ اس کا زیادہ انحصار اس بات پر ہوگا کہ معاشرے کے اس طبقے کے ساتھ حقیقت میں کیسا سلوک کیا جاتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: Mohan Bhagwat On Women Empower خواتین کو بااختیار بنانے کی ضرورت، بھاگوت

یواین آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.