کشمیر: انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے جموں و کشمیر کے سابق وزیر اعلیٰ اور نیشنل کانفرنس کے سینئر رہنما فاروق عبداللہ کو سمن جاری کیا ہے۔ فاروق عبداللہ کو یہ سمن منی لانڈرنگ کیس میں جاری کیا گیا ہے۔ انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے انہیں 31 مئی کو تفتیش کاروں کے سامنے پیش ہونے کو کہا ہے۔ اسکی جانکاری سرکاری ذرائع نے دی ہے۔ED issues summons to National Conference leader Farooq Abdullah
ذرائع کا کہنا ہے کہ ’’انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ فاروق عبداللہ سے 94.06 کروڑ روپے کی مبینہ غلط استعمال کے سلسلے میں پوچھ گچھ کرے گا، یہ معاملہ اس وقت کا ہے جب وہ جموں و کشمیر کرکٹ ایسوسی ایشن کے چیئرمین تھے۔‘‘
آپ کو بتادیں کہ اس سے قبل اکتوبر 2020 میں وسطی کشمیر سے رکن پارلیمان اور صدر نیشنل کانفرنس فاروق عبداللہ کو کرکٹ ایسوسی ایشن کے مبینہ گھوٹالے میں مالی تحقیقات کرنے والی ایجنسی نے دو بار طلب کیا تھا۔