ممبئی: مہاراشٹر کے وزیر اور این سی پی لیڈر نواب ملک کی صحت ان دنوں خراب چل رہی ہے۔ اس کے پیش نظر انہوں نے پی ایم ایل اے کورٹ میں اپنی ضمانت کی درخواست دائر کی تھی۔ انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے اس ضمانت کی درخواست پر اپنا جواب داخل کر دیا ہے۔ جواب میں ای ڈی نے ملک کو ضمانت دینے کی مخالفت کی۔ Nawab Malik Hospitalised in Serious Condition
نواب ملک کی صحت خراب ہونے کے پیش نظر انہیں جے جے اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ ان کی صحت کو لیکر ملک کے وکلاء نے ان کے کیس کی فوری سماعت کی درخواست کی۔ ملک کے وکلا کا کہنا ہے کہ ان کی حالت ٹھیک نہیں ہے۔ وکلاء کے مطابق ان کی حالت اتنی خراب ہے کہ انہیں اسٹریچر پر ہسپتال لے جانا پڑا۔ جس کے جواب میں ای ڈی کے وکیل نے مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ انہیں بھی اس بارے میں آگاہ کرنا چاہیے تھا۔
یہ بھی پڑھیں:
- Nawab Malik Property Attached: نواب ملک کی جائیداد ای ڈی نے ضبط کی
- Nawab Malik Approaches Supreme Court: نواب ملک نے اپنی گرفتاری کے خلاف سپریم کورٹ کا رخ کیا
ای ڈی نے اصرار کیا کہ ملک کا علاج جے جے اسپتال میں ہی کیا جائے اور اگر ان کا جے جے اسپتال میں علاج نہیں ہوتا ہے تو ہی انہیں نجی اسپتال میں داخل کیا جانا چاہیے۔ اسی دوران ملک کے وکلاء نے ان کا پرائیویٹ اسپتال میں علاج کرانے پر اصرار کیا جس میں وہ پہلے ہی زیر علاج تھے۔ آپ کو بتاتے چلیں کہ ملک کو کچھ عرصہ قبل جے جے ہسپتال میں داخل کرایا گیا تھا اور وہ وہاں ٹھیک سے چل بھی نہیں پا رہے تھے۔ اس پر ای ڈی نے کہا کہ اگر جے جے اسپتال علاج کے قابل نہیں ہے تو وہ انہیں نجی اسپتال میں داخل کر سکتے ہیں۔