ETV Bharat / bharat

نوجوت سدھو نے اپنا استعفیٰ واپس لیا

نوجوت سنگھ سدھونےبتایا کہ جس روز پنجاب کے نئے ایڈوکیٹ جنرل کا تقرر ہوگا، اسی روز وہ ریاستی کانگریس ہیڈکوارٹر جاکر اپنا کام کاج سنبھال لیں گے۔

نوجوت سدھو نے اپنا استعفیٰ واپس لیا
نوجوت سدھو نے اپنا استعفیٰ واپس لیا
author img

By

Published : Nov 5, 2021, 9:43 PM IST

نوجوت سنگھ سدھو نے پنجاب کانگریس صدر کے عہدے سے استعفیٰ واپس لے لیا ہے۔

نوجوت سدھو نے جمعہ کے روز چنڈی گڑھ پریس کلب میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے یہ اطلاع دی۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ جس روز ریاست کے نئے ایڈوکیٹ جنرل کا تقرر ہوگا، اسی روز وہ ریاستی کانگریس ہیڈکوارٹر جاکر اپنے کام کاج سنبھال لیں گے۔

واضح رہے کہ سدھو نے کیپٹن امریندر سنگھ کے استعفیٰ کے بعد چرنجیت سنگھ چنی کو نیا وزیر اعلیٰ مقرر کیے جانے اور امر پریت سنگھ دیول کو ریاست کا ایڈووکیٹ جنرل اور اقبال پریت سنگھ سہوتا کو ریاست کے ڈائرکٹر جنرل آف پولس (ڈی جی پی) مقرر کیے جانے کے خلاف احتجاج میں سدھو نے گزشتہ 28 ستمبر کو کانگریس صدر سونیا گاندھی کو ریاستی کانگریس صدر کے عہدے سے اپنا استعفیٰ بھیج دیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:ہریانہ میں خطرناک سڑک حادثہ، 5 کی موت

سدھو نے حال ہی میں چنی حکومت پر سوال اٹھائے تھے، لیکن اگلے ہی روز وہ چنی کے ساتھ دہرادون پہنچے اور پارٹی کے ریاستی امور کے سابق انچارج ہریش راوت سے ملاقات کی۔ دونوں رہنما بعد میں کیدارناتھ دھام پہنچے اور پوجا کی۔

اب اچانک تبدیلی میں سدھو نے ریاستی صدر کے عہدے سے استعفیٰ واپس لینے کا اعلان کیا ہے، اس کے پیچھے ایک وجہ ہائی کمان کا دباؤ بھی بتایا جا رہا ہے۔ اس بات کا قوی امکان تھا کہ اگر سدھو اپنا استعفیٰ واپس نہیں لیتے ہیں تو ہائی کمان بھی مستقبل قریب میں ریاست میں ہونے والے اسمبلی انتخابات کے پیش نظر ان کا متبادل تلاش کرسکتی ہے۔ اس بات کا احساس ہونے پر سدھو نے فوری طور پر استعفیٰ واپس لینے کا اعلان کیا ہے۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.