ETV Bharat / bharat

NATO and Japan on Ukraine: جاپانی وزیر خارجہ کا جینز اسٹولٹن برگ کے ساتھ یوکرین پر تبادلہ خیال

دونوں ممالک نے یوکرین کے لیے اپنی حمایت کا اعادہ کیا اور کشیدگی میں کمی کے لیے تعاون اور نگرانی کرنے پر اتفاق کیا۔ جاپانی وزیر خارجہ اور اسٹولٹن برگ نے جاپان اور نیٹو کے درمیان تعاون کے موضوع کے ساتھ ساتھ ایک آزاد اور کھلے ہند-بحرالکاہل خطے پر غور کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔NATO Chief Discusses Ukraine with Japan Foreign Minister

جاپانی وزیر خارجہ کا جینز اسٹولٹن برگ کے ساتھ یوکرین پر تبادلہ خیال

author img

By

Published : Feb 21, 2022, 8:14 AM IST

جاپان کے وزیر خارجہ حیاشی یوشیماسا نے روس اور یوکرین کے درمیان جاری کشیدگی کے درمیان میونخ سیکورٹی کانفرنس میں نیٹو کے سکریٹری جنرل جینز اسٹولٹن برگ سے ملاقات کی۔ اس ملاقات میں روس اور یوکرین کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ یہ اطلاع جاپانی وزارت خارجہ نے دی۔

دونوں ممالک نے یوکرین کے لیے اپنی حمایت کا اعادہ کیا اور کشیدگی میں کمی کے لیے تعاون اور نگرانی کرنے پر اتفاق کیا۔ جاپانی وزیر خارجہ اور اسٹولٹن برگ نے جاپان اور نیٹو کے درمیان تعاون کے موضوع کے ساتھ ساتھ ایک آزاد اور کھلے ہند-بحرالکاہل خطے پر غور کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔

دریں اثنا ماسکو نے روسی سرحدوں کے قریب نیٹو کی فوجی سرگرمیوں پر سخت تشویش کا اظہار کیا، کیونکہ وہ اسے اپنی قومی سلامتی کے لیے خطرہ سمجھتا ہے۔ اس کے ساتھ ہی نیٹو کے سیکرٹری جنرل جینز اسٹولٹن برگ نے یوکرین کے جنوب مشرقی (ڈونباس) میں جنگ بندی کی خلاف ورزیوں میں اضافے کے درمیان ڈونیٹسک اور لوہانسک کے روس نواز علاقوں سے شہریوں کے انخلاء پر تشویش کا اظہار کیا۔

مزید پڑھیں:۔ Ukraine Russia Tensions: یوکرین روس کشیدگی کو کم کرنے کے لیے سفارتی کوششیں جاری

میونخ سکیورٹی کانفرنس جمعہ کو شروع ہوئی۔ روسی وزارت خارجہ کی ترجمان ماریا زاخارووا نے فروری کے اوائل میں کہا تھا کہ روسی وفد اس تقریب میں شرکت نہیں کرے گا۔

قابل ذکر ہے کہ امریکہ اور نیٹو نے روس کی تجاویز پر اپنے ردعمل پیش کیے لیکن انہیں خفیہ رکھنے کو کہا۔ روس کے صدر ولادی میر پیوتن نے ماسکو میں امریکی سفیر جان سلیوان کے تحریری جواب میں کہا کہ مغرب نے اتحاد کی توسیع سمیت روس کے بنیادی تحفظات اور مطالبات کو نظر انداز کر دیا ہے۔

(یو این آئی)

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.